25:21
وَقَالَ
ٱلَّذِينَ لَا يَرْجُونَ لِقَآءَنَا لَوْلَآ أُنزِلَ عَلَيْنَا ٱلْمَلَٰٓئِكَةُ
أَوْ نَرَىٰ رَبَّنَا لَقَدِ ٱسْتَكْبَرُوا۟ فِىٓ أَنفُسِهِمْ وَعَتَوْ عُتُوًّا
كَبِيرًا
اور جو لوگ ہم سے ملنے کی امید نہیں رکھتے۔ کہتے
ہیں کہ ہم پر فرشتے کیوں نہ نازل کئے گئے۔ یا ہم اپنی آنکھ سے اپنے پروردگار کو
دیکھ لیں۔ یہ اپنے خیال میں بڑائی رکھتے ہیں اور (اسی بنا پر) بڑے سرکش ہو رہے ہی
25:22
يَوْمَ
يَرَوْنَ ٱلْمَلَٰٓئِكَةَ لَا بُشْرَىٰ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُجْرِمِينَ وَيَقُولُونَ
حِجْرًا مَّحْجُورًا
جس دن یہ فرشتوں کو دیکھیں گے اس دن گنہگاروں کے
لئے خوشی کی بات نہیں ہوگی اور کہیں گے (خدا کرے تم) روک لئے (اور بند کردیئے) جاؤ
25:23
وَقَدِمْنَآ
إِلَىٰ مَا عَمِلُوا۟ مِنْ عَمَلٍ فَجَعَلْنَٰهُ هَبَآءً مَّنثُورًا
اور جو انہوں نے عمل کئے ہوں گے ہم ان کی طرف
متوجہ ہوں گے تو ان کو اُڑتی خاک کردیں گے
25:24
أَصْحَٰبُ
ٱلْجَنَّةِ يَوْمَئِذٍ خَيْرٌ مُّسْتَقَرًّا وَأَحْسَنُ مَقِيلًا
اس دن اہل جنت کا ٹھکانا بھی بہتر ہوگا اور مقام
استراحت بھی ہوگا
25:25
وَيَوْمَ
تَشَقَّقُ ٱلسَّمَآءُ بِٱلْغَمَٰمِ وَنُزِّلَ ٱلْمَلَٰٓئِكَةُ تَنزِيلًا
اور جس دن آسمان ابر کے ساتھ پھٹ جائے گا اور
فرشتے نازل کئے جائیں گے
25:26
ٱلْمُلْكُ
يَوْمَئِذٍ ٱلْحَقُّ لِلرَّحْمَٰنِ وَكَانَ يَوْمًا عَلَى ٱلْكَٰفِرِينَ عَسِيرًا
اس دن سچی بادشاہی خدا ہی کی ہوگی۔ اور وہ دن
کافروں پر (سخت) مشکل ہوگا
25:27
وَيَوْمَ
يَعَضُّ ٱلظَّالِمُ عَلَىٰ يَدَيْهِ يَقُولُ يَٰلَيْتَنِى ٱتَّخَذْتُ مَعَ
ٱلرَّسُولِ سَبِيلًا
اور جس دن (ناعاقبت اندیش) ظالم اپنے ہاتھ کاٹ
کاٹ کر کھائے گا (اور کہے گا) کہ اے کاش میں نے پیغمبر کے ساتھ رشتہ اختیار کیا
ہوتا
25:28
يَٰوَيْلَتَىٰ
لَيْتَنِى لَمْ أَتَّخِذْ فُلَانًا خَلِيلًا
ہائے شامت کاش میں نے فلاں شخص کو دوست نہ بنایا
ہوتا
25:29
لَّقَدْ
أَضَلَّنِى عَنِ ٱلذِّكْرِ بَعْدَ إِذْ جَآءَنِى وَكَانَ ٱلشَّيْطَٰنُ
لِلْإِنسَٰنِ خَذُولًا
اس نے مجھ کو (کتاب) نصیحت کے میرے پاس آنے کے
بعد بہکا دیا۔ اور شیطان انسان کو وقت پر دغا دینے والا ہے
25:30
وَقَالَ
ٱلرَّسُولُ يَٰرَبِّ إِنَّ قَوْمِى ٱتَّخَذُوا۟ هَٰذَا ٱلْقُرْءَانَ مَهْجُورًا
اور پیغمبر کہیں گے کہ اے پروردگار میری قوم نے
اس قرآن کو چھوڑ رکھا تھا
25:31
وَكَذَٰلِكَ
جَعَلْنَا لِكُلِّ نَبِىٍّ عَدُوًّا مِّنَ ٱلْمُجْرِمِينَ وَكَفَىٰ بِرَبِّكَ
هَادِيًا وَنَصِيرًا
اور اسی طرح ہم نے گنہگاروں میں سے ہر پیغمبر کا
دشمن بنا دیا۔ اور تمہارا پروردگار ہدایت دینے اور مدد کرنے کو کافی ہے
25:32
وَقَالَ
ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ لَوْلَا نُزِّلَ عَلَيْهِ ٱلْقُرْءَانُ جُمْلَةً وَٰحِدَةً
كَذَٰلِكَ لِنُثَبِّتَ بِهِۦ فُؤَادَكَ وَرَتَّلْنَٰهُ تَرْتِيلًا
اور کافر کہتے ہیں کہ اس پر قرآن ایک ہی دفعہ
کیوں نہیں اُتارا گیا۔ اس طرح (آہستہ آہستہ) اس لئے اُتارا گیا کہ اس سے تمہارے دل
کو قائم رکھیں۔ اور اسی واسطے ہم اس کو ٹھہر ٹھہر کر پڑھتے رہے ہیں
25:33
وَلَا
يَأْتُونَكَ بِمَثَلٍ إِلَّا جِئْنَٰكَ بِٱلْحَقِّ وَأَحْسَنَ تَفْسِيرًا
اور یہ لوگ تمہارے پاس جو (اعتراض کی) بات لاتے
ہیں ہم تمہارے پاس اس کا معقول اور خوب مشرح جواب بھیج دیتے ہیں
25:34
ٱلَّذِينَ
يُحْشَرُونَ عَلَىٰ وُجُوهِهِمْ إِلَىٰ جَهَنَّمَ أُو۟لَٰٓئِكَ شَرٌّ مَّكَانًا
وَأَضَلُّ سَبِيلًا
جو لوگ اپنے مونہوں کے بل دوزخ کی طرف جمع کئے
جائیں گے ان کا ٹھکانا بھی برا ہے اور وہ رستے سے بھی بہکے ہوئے ہیں
25:35
وَلَقَدْ
ءَاتَيْنَا مُوسَى ٱلْكِتَٰبَ وَجَعَلْنَا مَعَهُۥٓ أَخَاهُ هَٰرُونَ وَزِيرًا
اور ہم نے موسیٰ کو کتاب دی اور ان کے بھائی
ہارون کو مددگار بنا کر ان کے ساتھ کیا
25:36
فَقُلْنَا
ٱذْهَبَآ إِلَى ٱلْقَوْمِ ٱلَّذِينَ كَذَّبُوا۟ بِـَٔايَٰتِنَا فَدَمَّرْنَٰهُمْ
تَدْمِيرًا
اور کہا کہ دونوں ان لوگوں کے پاس جاؤ جن لوگوں
نے ہماری آیتوں کی تکذیب کی۔ (جب تکذیب پر اڑے رہے) تو ہم نے ان کو ہلاک کر ڈالا
25:37
وَقَوْمَ
نُوحٍ لَّمَّا كَذَّبُوا۟ ٱلرُّسُلَ أَغْرَقْنَٰهُمْ وَجَعَلْنَٰهُمْ لِلنَّاسِ
ءَايَةً وَأَعْتَدْنَا لِلظَّٰلِمِينَ عَذَابًا أَلِيمًا
اور نوح کی قوم نے بھی جب پیغمبروں کو جھٹلایا
تو ہم نے انہیں غرق کر ڈالا اور لوگوں کے لئے نشانی بنا دیا۔ اور ظالموں کے لئے ہم
نے دکھ دینے والا عذاب تیار کر رکھا ہے
25:38
وَعَادًا
وَثَمُودَا۟ وَأَصْحَٰبَ ٱلرَّسِّ وَقُرُونًۢا بَيْنَ ذَٰلِكَ كَثِيرًا
اور عاد اور ثمود اور کنوئیں والوں اور ان کے
درمیان اور بہت سی جماعتوں کو بھی (ہلاک کر ڈالا)
25:39
وَكُلًّا
ضَرَبْنَا لَهُ ٱلْأَمْثَٰلَ وَكُلًّا تَبَّرْنَا تَتْبِيرًا
اور سب کے (سمجھانے کے لئے) ہم نے مثالیں بیان
کیں اور (نہ ماننے پر) سب کا تہس نہس کردیا
25:40
وَلَقَدْ
أَتَوْا۟ عَلَى ٱلْقَرْيَةِ ٱلَّتِىٓ أُمْطِرَتْ مَطَرَ ٱلسَّوْءِ أَفَلَمْ
يَكُونُوا۟ يَرَوْنَهَا بَلْ كَانُوا۟ لَا يَرْجُونَ نُشُورًا
اور یہ کافر اس بستی پر بھی گزر چکے ہیں جس پر
بری طرح کا مینہ برسایا گیا تھا۔ کیا وہ اس کو دیکھتے نہ ہوں گے۔ بلکہ ان کو (مرنے
کے بعد) جی اُٹھنے کی امید ہی نہیں تھی۔
25:41
وَإِذَا
رَأَوْكَ إِن يَتَّخِذُونَكَ إِلَّا هُزُوًا أَهَٰذَا ٱلَّذِى بَعَثَ ٱللَّهُ
رَسُولًا
اور یہ لوگ جب تم کو دیکھتے ہیں تو تمہاری ہنسی
اُڑاتے ہیں۔ کہ کیا یہی شخص ہے جس کو خدا نے پیغمبر بنا کر بھیجا ہے
25:42
إِن
كَادَ لَيُضِلُّنَا عَنْ ءَالِهَتِنَا لَوْلَآ أَن صَبَرْنَا عَلَيْهَا وَسَوْفَ
يَعْلَمُونَ حِينَ يَرَوْنَ ٱلْعَذَابَ مَنْ أَضَلُّ سَبِيلًا
اگر ہم نے اپنے معبودوں کے بارے میں ثابت قدم نہ
رہتے تو یہ ضرور ہم کو بہکا دیتا۔ (اور ان سے پھیر دیتا) اور یہ عنقریب معلوم
کرلیں گے جب عذاب دیکھیں گے کہ سیدھے رستے سے کون بھٹکا ہوا ہے
25:43
أَرَءَيْتَ
مَنِ ٱتَّخَذَ إِلَٰهَهُۥ هَوَىٰهُ أَفَأَنتَ تَكُونُ عَلَيْهِ وَكِيلًا
کیا تم نے اس شخص کو دیکھا جس نے خواہش نفس کو
معبود بنا رکھا ہے تو کیا تم اس پر نگہبان ہوسکتے ہو
25:44
أَمْ
تَحْسَبُ أَنَّ أَكْثَرَهُمْ يَسْمَعُونَ أَوْ يَعْقِلُونَ إِنْ هُمْ إِلَّا
كَٱلْأَنْعَٰمِ بَلْ هُمْ أَضَلُّ سَبِيلًا
یا تم یہ خیال کرتے ہو کہ ان میں اکثر سنتے یا
سمجھتے ہیں (نہیں) یہ تو چوپایوں کی طرح ہیں بلکہ ان سے بھی زیادہ گمراہ ہیں
25:45
أَلَمْ
تَرَ إِلَىٰ رَبِّكَ كَيْفَ مَدَّ ٱلظِّلَّ وَلَوْ شَآءَ لَجَعَلَهُۥ سَاكِنًا
ثُمَّ جَعَلْنَا ٱلشَّمْسَ عَلَيْهِ دَلِيلًا
بلکہ تم نے اپنے پروردگار (کی قدرت) کو نہیں دیکھا
کہ وہ سائے کو کس طرح دراز کر (کے پھیلا) دیتا ہے۔ اور اگر وہ چاہتا تو اس کو
(بےحرکت) ٹھیرا رکھتا پھر سورج کو اس کا رہنما بنا دیتا ہے
25:46
ثُمَّ
قَبَضْنَٰهُ إِلَيْنَا قَبْضًا يَسِيرًا
پھر اس کو ہم آہستہ آہستہ اپنی طرف سمیٹ لیتے
ہیں
25:47
وَهُوَ
ٱلَّذِى جَعَلَ لَكُمُ ٱلَّيْلَ لِبَاسًا وَٱلنَّوْمَ سُبَاتًا وَجَعَلَ
ٱلنَّهَارَ نُشُورًا
اور وہی تو ہے جس نے رات کو تمہارے لئے پردہ اور
نیند کو آرام بنایا اور دن کو اُٹھ کھڑے ہونے کا وقت ٹھہرایا
25:48
وَهُوَ
ٱلَّذِىٓ أَرْسَلَ ٱلرِّيَٰحَ بُشْرًۢا بَيْنَ يَدَىْ رَحْمَتِهِۦ وَأَنزَلْنَا
مِنَ ٱلسَّمَآءِ مَآءً طَهُورًا
اور وہی تو ہے جو اپنی رحمت کے مینھہ کے آگے
ہواؤں کو خوش خبری بنا کر بھیجتا ہے۔ اور ہم آسمان سے پاک (اور نتھرا ہوا) پانی
برساتے ہیں
25:49
لِّنُحْۦِىَ
بِهِۦ بَلْدَةً مَّيْتًا وَنُسْقِيَهُۥ مِمَّا خَلَقْنَآ أَنْعَٰمًا وَأَنَاسِىَّ
كَثِيرًا
تاکہ اس سے شہر مردہ (یعنی زمین افتادہ) کو زندہ
کردیں اور پھر اسے بہت سے چوپایوں اور آدمیوں کو جو ہم نے پیدا کئے ہیں پلاتے ہیں
25:50
وَلَقَدْ
صَرَّفْنَٰهُ بَيْنَهُمْ لِيَذَّكَّرُوا۟ فَأَبَىٰٓ أَكْثَرُ ٱلنَّاسِ إِلَّا
كُفُورًا
اور ہم نے اس (قرآن کی آیتوں) کو طرح طرح سے
لوگوں میں بیان کیا تاکہ نصیحت پکڑیں مگر بہت سے لوگوں نے انکار کے سوا قبول نہ
کیا
25:51
وَلَوْ
شِئْنَا لَبَعَثْنَا فِى كُلِّ قَرْيَةٍ نَّذِيرًا
اور اگر ہم چاہتے تو ہر بستی میں ڈرانے والا
بھیج دیتے
25:52
فَلَا
تُطِعِ ٱلْكَٰفِرِينَ وَجَٰهِدْهُم بِهِۦ جِهَادًا كَبِيرًا
تو تم کافروں کا کہا نہ مانو اور ان سے اس قرآن
کے حکم کے مطابق بڑے شدومد سے لڑو
25:53
وَهُوَ
ٱلَّذِى مَرَجَ ٱلْبَحْرَيْنِ هَٰذَا عَذْبٌ فُرَاتٌ وَهَٰذَا مِلْحٌ أُجَاجٌ
وَجَعَلَ بَيْنَهُمَا بَرْزَخًا وَحِجْرًا مَّحْجُورًا
اور وہی تو ہے جس نے دو دریاؤں کو ملا دیا ایک
کا پانی شیریں ہے پیاس بجھانے والا اور دوسرے کا کھاری چھاتی جلانے والا۔ اور
دونوں کے درمیان ایک آڑ اور مضبوط اوٹ بنادی
25:54
وَهُوَ
ٱلَّذِى خَلَقَ مِنَ ٱلْمَآءِ بَشَرًا فَجَعَلَهُۥ نَسَبًا وَصِهْرًا وَكَانَ
رَبُّكَ قَدِيرًا
اور وہی تو ہے جس نے پانی سے آدمی پیدا کیا۔ پھر
اس کو صاحب نسب اور صاحب قرابت دامادی بنایا۔ اور تمہارا پروردگار (ہر طرح کی)
قدرت رکھتا ہے
25:55
وَيَعْبُدُونَ
مِن دُونِ ٱللَّهِ مَا لَا يَنفَعُهُمْ وَلَا يَضُرُّهُمْ وَكَانَ ٱلْكَافِرُ
عَلَىٰ رَبِّهِۦ ظَهِيرًا
اور یہ لوگ خدا کو چھوڑ کر ایسی چیز کی پرستش کر
تے ہیں جو نہ ان کو فائدہ پہنچا سکے اور نہ ضرر۔ اور کافر اپنے پروردگار کی مخالفت
میں بڑا زور مارتا ہے
25:56
وَمَآ
أَرْسَلْنَٰكَ إِلَّا مُبَشِّرًا وَنَذِيرًا
اور ہم نے (اے محمدﷺ) تم کو صرف خوشی اور عذاب
کی خبر سنانے کو بھیجا ہے
25:57
قُلْ
مَآ أَسْـَٔلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ إِلَّا مَن شَآءَ أَن يَتَّخِذَ إِلَىٰ
رَبِّهِۦ سَبِيلًا
کہہ دو کہ میں تم سے اس (کام) کی اجرت نہیں مانگتا،
ہاں جو شخص چاہے اپنے پروردگار کی طرف جانے کا رستہ اختیار کرے
25:58
وَتَوَكَّلْ
عَلَى ٱلْحَىِّ ٱلَّذِى لَا يَمُوتُ وَسَبِّحْ بِحَمْدِهِۦ وَكَفَىٰ بِهِۦ
بِذُنُوبِ عِبَادِهِۦ خَبِيرًا
اور اس (خدائے) زندہ پر بھروسہ رکھو جو (کبھی)
نہیں مرے گا اور اس کی تعریف کے ساتھ تسبیح کرتے رہو۔ اور وہ اپنے بندوں کے گناہوں
سے خبر رکھنے کو کافی ہے
25:59
ٱلَّذِى
خَلَقَ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضَ وَمَا بَيْنَهُمَا فِى سِتَّةِ أَيَّامٍ ثُمَّ
ٱسْتَوَىٰ عَلَى ٱلْعَرْشِ ٱلرَّحْمَٰنُ فَسْـَٔلْ بِهِۦ خَبِيرًا
جس نے آسمانوں اور زمین کو اور جو کچھ ان دونوں
کے درمیان ہے چھ دن میں پیدا کیا پھر عرش پر جا ٹھہرا وہ (جس کا نام) رحمٰن (یعنی
بڑا مہربان ہے) تو اس کا حال کسی باخبر سے دریافت کرلو
25:60
وَإِذَا
قِيلَ لَهُمُ ٱسْجُدُوا۟ لِلرَّحْمَٰنِ قَالُوا۟ وَمَا ٱلرَّحْمَٰنُ أَنَسْجُدُ
لِمَا تَأْمُرُنَا وَزَادَهُمْ نُفُورًا
اور جب ان (کفار) سے کہا جاتا ہے کہ رحمٰن کو
سجدہ کرو تو کہتے ہیں رحمٰن کیا؟ کیا جس کے لئے تم ہم سے کہتے ہو ہم اس کے آگے
سجدہ کریں اور اس سے بدکتے ہیں
25:61
تَبَارَكَ
ٱلَّذِى جَعَلَ فِى ٱلسَّمَآءِ بُرُوجًا وَجَعَلَ فِيهَا سِرَٰجًا وَقَمَرًا
مُّنِيرًا
اور (خدا) بڑی برکت والا ہے جس نے آسمانوں میں
برج بنائے اور ان میں (آفتاب کا نہایت روشن) چراغ اور چمکتا ہوا چاند بھی بنایا
25:62
وَهُوَ
ٱلَّذِى جَعَلَ ٱلَّيْلَ وَٱلنَّهَارَ خِلْفَةً لِّمَنْ أَرَادَ أَن يَذَّكَّرَ
أَوْ أَرَادَ شُكُورًا
اور وہی تو ہے جس نے رات اور دن کو ایک دوسرے کے
پیچھے آنے جانے والا بنایا۔ (یہ باتیں) اس شخص کے لئے جو غور کرنا چاہے یا شکرگزاری
کا ارادہ کرے (سوچنے اور سمجھنے کی ہیں)
25:63
وَعِبَادُ
ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلَّذِينَ يَمْشُونَ عَلَى ٱلْأَرْضِ هَوْنًا وَإِذَا خَاطَبَهُمُ ٱلْجَٰهِلُونَ
قَالُوا۟ سَلَٰمًا
اور خدا کے بندے تو وہ ہیں جو زمین پر آہستگی سے
چلتے ہیں اور جب جاہل لوگ ان سے (جاہلانہ) گفتگو کرتے ہیں تو سلام کہتے ہیں
25:64
وَٱلَّذِينَ
يَبِيتُونَ لِرَبِّهِمْ سُجَّدًا وَقِيَٰمًا
اور جو وہ اپنے پروردگار کے آگے سجدے کرکے اور
(عجز وادب سے) کھڑے رہ کر راتیں بسر کرتے ہیں
25:65
وَٱلَّذِينَ
يَقُولُونَ رَبَّنَا ٱصْرِفْ عَنَّا عَذَابَ جَهَنَّمَ إِنَّ عَذَابَهَا كَانَ
غَرَامًا
اور جو دعا مانگتے رہتے ہیں کہ اے پروردگار دوزخ
کے عذاب کو ہم سے دور رکھیو کہ اس کا عذاب بڑی تکلیف کی چیز ہے
25:66
إِنَّهَا
سَآءَتْ مُسْتَقَرًّا وَمُقَامًا
اور دوزخ ٹھیرنے اور رہنے کی بہت بری جگہ ہے
25:67
وَٱلَّذِينَ
إِذَآ أَنفَقُوا۟ لَمْ يُسْرِفُوا۟ وَلَمْ يَقْتُرُوا۟ وَكَانَ بَيْنَ ذَٰلِكَ
قَوَامًا
اور وہ جب خرچ کرتے ہیں تو نہ بےجا اُڑاتے ہیں
اور نہ تنگی کو کام میں لاتے ہیں بلکہ اعتدال کے ساتھ۔ نہ ضرورت سے زیادہ نہ کم
25:68
وَٱلَّذِينَ
لَا يَدْعُونَ مَعَ ٱللَّهِ إِلَٰهًا ءَاخَرَ وَلَا يَقْتُلُونَ ٱلنَّفْسَ ٱلَّتِى
حَرَّمَ ٱللَّهُ إِلَّا بِٱلْحَقِّ وَلَا يَزْنُونَ وَمَن يَفْعَلْ ذَٰلِكَ يَلْقَ
أَثَامًا
اور وہ جو خدا کے ساتھ کسی اور معبود کو نہیں
پکارتے اور جن جاندار کو مار ڈالنا خدا نے حرام کیا ہے اس کو قتل نہیں کرتے مگر
جائز طریق پر (یعنی شریعت کے مطابق) اور بدکاری نہیں کرتے۔ اور جو یہ کام کرے گا
سخت گناہ میں مبتلا ہوگا
25:69
يُضَٰعَفْ
لَهُ ٱلْعَذَابُ يَوْمَ ٱلْقِيَٰمَةِ وَيَخْلُدْ فِيهِۦ مُهَانًا
قیامت کے دن اس کو دونا عذاب ہوگا اور ذلت
وخواری سے ہمیشہ اس میں رہے گا
25:70
إِلَّا
مَن تَابَ وَءَامَنَ وَعَمِلَ عَمَلًا صَٰلِحًا فَأُو۟لَٰٓئِكَ يُبَدِّلُ ٱللَّهُ
سَيِّـَٔاتِهِمْ حَسَنَٰتٍ وَكَانَ ٱللَّهُ غَفُورًا رَّحِيمًا
مگر جس نے توبہ کی اور ایمان لایا اور اچھے کام
کئے تو ایسے لوگوں کے گناہوں کو خدا نیکیوں سے بدل دے گا۔ اور خدا تو بخشنے والا
مہربان ہے
25:71
وَمَن
تَابَ وَعَمِلَ صَٰلِحًا فَإِنَّهُۥ يَتُوبُ إِلَى ٱللَّهِ مَتَابًا
اور جو توبہ کرتا اور عمل نیک کرتا ہے تو بےشک
وہ خدا کی طرف رجوع کرتا ہے
25:72
وَٱلَّذِينَ
لَا يَشْهَدُونَ ٱلزُّورَ وَإِذَا مَرُّوا۟ بِٱللَّغْوِ مَرُّوا۟ كِرَامًا
اور وہ جو جھوٹی گواہی نہیں دیتے اور جب ان کو
بیہودہ چیزوں کے پاس سے گزرنے کا اتفاق ہو تو بزرگانہ انداز سے گزرتے ہیں
25:73
وَٱلَّذِينَ
إِذَا ذُكِّرُوا۟ بِـَٔايَٰتِ رَبِّهِمْ لَمْ يَخِرُّوا۟ عَلَيْهَا صُمًّا
وَعُمْيَانًا
اور وہ کہ جب ان کو پروردگار کی باتیں سمجھائی
جاتی ہیں تو اُن پر اندھے اور بہرے ہو کر نہیں گرتے (بلکہ غور سے سنتے ہیں)
25:74
وَٱلَّذِينَ
يَقُولُونَ رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ أَزْوَٰجِنَا وَذُرِّيَّٰتِنَا قُرَّةَ
أَعْيُنٍ وَٱجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِينَ إِمَامًا
اور وہ جو (خدا سے) دعا مانگتے ہیں کہ اے
پروردگار ہم کو ہماری بیویوں کی طرف سے (دل کا چین) اور اولاد کی طرف سے آنکھ کی
ٹھنڈک عطا فرما اور ہمیں پرہیزگاروں کا امام بنا
25:75
أُو۟لَٰٓئِكَ
يُجْزَوْنَ ٱلْغُرْفَةَ بِمَا صَبَرُوا۟ وَيُلَقَّوْنَ فِيهَا تَحِيَّةً
وَسَلَٰمًا
ان (صفات کے) لوگوں کو ان کے صبر کے بدلے اونچے
اونچے محل دیئے جائیں گے۔ اور وہاں فرشتے ان سے دعا وسلام کے ساتھ ملاقات کریں گے
25:76
خَٰلِدِينَ
فِيهَا حَسُنَتْ مُسْتَقَرًّا وَمُقَامًا
اس میں وہ ہمیشہ رہیں گے۔ اور وہ ٹھیرنے اور
رہنے کی بہت ہی عمدہ جگہ ہے
25:77
قُلْ
مَا يَعْبَؤُا۟ بِكُمْ رَبِّى لَوْلَا دُعَآؤُكُمْ فَقَدْ كَذَّبْتُمْ فَسَوْفَ
يَكُونُ لِزَامًۢا
کہہ دو کہ اگر تم (خدا کو) نہیں پکارتے تو میرا
پروردگار بھی تمہاری کچھ پروا نہیں کرتا۔ تم نے تکذیب کی ہے سو اس کی سزا (تمہارے
لئے) لازم ہوگی
NEXT SURAH SHUARA
26:1
طسٓمٓ
طٰسٓمٓ
26:2
تِلْكَ
ءَايَٰتُ ٱلْكِتَٰبِ ٱلْمُبِينِ
یہ کتاب روشن کی آیتیں ہیں
26:3
لَعَلَّكَ
بَٰخِعٌ نَّفْسَكَ أَلَّا يَكُونُوا۟ مُؤْمِنِينَ
(اے پیغمبرﷺ) شاید تم اس (رنج) سے کہ یہ لوگ
ایمان نہیں لاتے اپنے تئیں ہلاک کردو گے
26:4
إِن
نَّشَأْ نُنَزِّلْ عَلَيْهِم مِّنَ ٱلسَّمَآءِ ءَايَةً فَظَلَّتْ أَعْنَٰقُهُمْ
لَهَا خَٰضِعِينَ
اگر ہم چاہیں تو ان پر آسمان سے نشانی اُتار
دیں۔ پھر ان کی گردنیں اس کے آگے جھک جائیں
26:5
وَمَا
يَأْتِيهِم مِّن ذِكْرٍ مِّنَ ٱلرَّحْمَٰنِ مُحْدَثٍ إِلَّا كَانُوا۟ عَنْهُ
مُعْرِضِينَ
اور ان کے پاس (خدائے) رحمٰن کی طرف سے کوئی
نصیحت نہیں آتی مگر یہ اس سے منہ پھیر لیتے ہیں
26:6
فَقَدْ
كَذَّبُوا۟ فَسَيَأْتِيهِمْ أَنۢبَٰٓؤُا۟ مَا كَانُوا۟ بِهِۦ يَسْتَهْزِءُونَ
سو یہ تو جھٹلا چکے اب ان کو اس چیز کی حقیقت
معلوم ہوگی جس کی ہنسی اُڑاتے تھے
26:7
أَوَلَمْ
يَرَوْا۟ إِلَى ٱلْأَرْضِ كَمْ أَنۢبَتْنَا فِيهَا مِن كُلِّ زَوْجٍ كَرِيمٍ
کیا انہوں نے زمین کی طرف نہیں دیکھا کہ ہم نے
اس میں ہر قسم کی کتنی نفیس چیزیں اُگائی ہیں
26:8
إِنَّ
فِى ذَٰلِكَ لَءَايَةً وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ
کچھ شک نہیں کہ اس میں (قدرت خدا کی) نشانی ہے
مگر یہ اکثر ایمان لانے والے نہیں ہیں
26:9
وَإِنَّ
رَبَّكَ لَهُوَ ٱلْعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ
اور تمہارا پروردگار غالب (اور) مہربان ہے
26:10
وَإِذْ
نَادَىٰ رَبُّكَ مُوسَىٰٓ أَنِ ٱئْتِ ٱلْقَوْمَ ٱلظَّٰلِمِينَ
اور جب تمہارے پروردگار نے موسیٰ کو پکارا کہ
ظالم لوگوں کے پاس جاؤ
26:11
قَوْمَ
فِرْعَوْنَ أَلَا يَتَّقُونَ
(یعنی) قوم فرعون کے پاس، کیا یہ ڈرتے نہیں
26:12
قَالَ
رَبِّ إِنِّىٓ أَخَافُ أَن يُكَذِّبُونِ
انہوں نے کہا کہ میرے پروردگار میں ڈرتا ہوں کہ
یہ مجھے جھوٹا سمجھیں
26:13
وَيَضِيقُ
صَدْرِى وَلَا يَنطَلِقُ لِسَانِى فَأَرْسِلْ إِلَىٰ هَٰرُونَ
اور میرا دل تنگ ہوتا ہے اور میری زبان رکتی ہے
تو ہارون کو حکم بھیج کہ میرے ساتھ چلیں
26:14
وَلَهُمْ
عَلَىَّ ذَنۢبٌ فَأَخَافُ أَن يَقْتُلُونِ
اور ان لوگوں کا مجھ پر ایک گناہ (یعنی قبطی کے
خون کا دعویٰ) بھی ہے سو مجھے یہ بھی خوف ہے کہ مجھ کو مار ہی ڈالیں
26:15
قَالَ
كَلَّا فَٱذْهَبَا بِـَٔايَٰتِنَآ إِنَّا مَعَكُم مُّسْتَمِعُونَ
فرمایا ہرگز نہیں۔ تم دونوں ہماری نشانیاں لے کر
جاؤ ہم تمہارے ساتھ سننے والے ہیں
26:16
فَأْتِيَا
فِرْعَوْنَ فَقُولَآ إِنَّا رَسُولُ رَبِّ ٱلْعَٰلَمِينَ
تو دونوں فرعون کے پاس جاؤ اور کہو کہ ہم تمام
جہان کے مالک کے بھیجے ہوئے ہیں
26:17
أَنْ
أَرْسِلْ مَعَنَا بَنِىٓ إِسْرَٰٓءِيلَ
(اور اس لئے آئے ہیں) کہ آپ بنی اسرائیل کو
ہمارے ساتھ جانے کی اجازت دیں
26:18
قَالَ
أَلَمْ نُرَبِّكَ فِينَا وَلِيدًا وَلَبِثْتَ فِينَا مِنْ عُمُرِكَ سِنِينَ
(فرعون نے موسیٰ سے کہا) کیا ہم نے تم کو کہ
ابھی بچّے تھے پرورش نہیں کیا اور تم نے برسوں ہمارے ہاں عمر بسر (نہیں) کی
26:19
وَفَعَلْتَ
فَعْلَتَكَ ٱلَّتِى فَعَلْتَ وَأَنتَ مِنَ ٱلْكَٰفِرِينَ
اور تم نے وہ کام کیا تھا جو کیا اور تم ناشکرے
معلوم ہوتے ہو
26:20
قَالَ
فَعَلْتُهَآ إِذًا وَأَنَا۠ مِنَ ٱلضَّآلِّينَ
(موسیٰ نے) کہاں (ہاں) وہ حرکت مجھ سے ناگہاں
سرزد ہوئی تھی اور میں خطا کاروں میں تھا
26:21
فَفَرَرْتُ
مِنكُمْ لَمَّا خِفْتُكُمْ فَوَهَبَ لِى رَبِّى حُكْمًا وَجَعَلَنِى مِنَ
ٱلْمُرْسَلِينَ
تو جب مجھے تم سے ڈر لگا تو تم میں سے بھاگ گیا۔
پھر خدا نے مجھ کو نبوت وعلم بخشا اور مجھے پیغمبروں میں سے کیا
26:22
وَتِلْكَ
نِعْمَةٌ تَمُنُّهَا عَلَىَّ أَنْ عَبَّدتَّ بَنِىٓ إِسْرَٰٓءِيلَ
اور (کیا) یہی احسان ہے جو آپ مجھ پر رکھتے ہیں
کہ آپ نے بنی اسرائیل کو غلام بنا رکھا ہے
26:23
قَالَ
فِرْعَوْنُ وَمَا رَبُّ ٱلْعَٰلَمِينَ
فرعون نے کہا کہ تمام جہان مالک کیا
26:24
قَالَ
رَبُّ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَآ إِن كُنتُم مُّوقِنِينَ
کہا کہ آسمانوں اور زمین اور جو کچھ ان دونوں
میں ہے سب کا مالک۔ بشرطیکہ تم لوگوں کو یقین ہو
26:25
قَالَ
لِمَنْ حَوْلَهُۥٓ أَلَا تَسْتَمِعُونَ
فرعون نے اپنے اہالی موالی سے کہا کہ کیا تم
سنتے نہیں
26:26
قَالَ
رَبُّكُمْ وَرَبُّ ءَابَآئِكُمُ ٱلْأَوَّلِينَ
(موسیٰ نے) کہا کہ تمہارا اور تمہارے پہلے باپ
دادا کا مالک
26:27
قَالَ
إِنَّ رَسُولَكُمُ ٱلَّذِىٓ أُرْسِلَ إِلَيْكُمْ لَمَجْنُونٌ
(فرعون نے) کہا کہ (یہ) پیغمبر جو تمہاری طرف
بھیجا گیا ہے باؤلا ہے
26:28
قَالَ
رَبُّ ٱلْمَشْرِقِ وَٱلْمَغْرِبِ وَمَا بَيْنَهُمَآ إِن كُنتُمْ تَعْقِلُونَ
موسیٰ نے کہا کہ مشرق اور مغرب اور جو کچھ ان
دونوں میں ہے سب کا مالک، بشرطیکہ تم کو سمجھ ہو
26:29
قَالَ
لَئِنِ ٱتَّخَذْتَ إِلَٰهًا غَيْرِى لَأَجْعَلَنَّكَ مِنَ ٱلْمَسْجُونِينَ
(فرعون نے) کہا کہ اگر تم نے میرے سوا کسی اور
کو معبود بنایا تو میں تمہیں قید کردوں گا
26:30
قَالَ
أَوَلَوْ جِئْتُكَ بِشَىْءٍ مُّبِينٍ
(موسیٰ نے) کہا خواہ میں آپ کے پاس روشن چیز
لاؤں (یعنی معجزہ)
26:31
قَالَ
فَأْتِ بِهِۦٓ إِن كُنتَ مِنَ ٱلصَّٰدِقِينَ
فرعون نے کہا اگر سچے ہو تو اسے لاؤ (دکھاؤ)
26:32
فَأَلْقَىٰ
عَصَاهُ فَإِذَا هِىَ ثُعْبَانٌ مُّبِينٌ
پس انہوں نے اپنی لاٹھی ڈالی تو وہ اسی وقت صریح
اژدہا بن گئی
26:33
وَنَزَعَ
يَدَهُۥ فَإِذَا هِىَ بَيْضَآءُ لِلنَّٰظِرِينَ
اور اپنا ہاتھ نکالا تو اسی دم دیکھنے والوں کے
لئے سفید (براق نظر آنے لگا)
26:34
قَالَ
لِلْمَلَإِ حَوْلَهُۥٓ إِنَّ هَٰذَا لَسَٰحِرٌ عَلِيمٌ
فرعون نے اپنے گرد کے سرداروں سے کہا کہ یہ تو
کامل فن جادوگر ہے
26:35
يُرِيدُ
أَن يُخْرِجَكُم مِّنْ أَرْضِكُم بِسِحْرِهِۦ فَمَاذَا تَأْمُرُونَ
چاہتا ہے کہ تم کو اپنے جادو (کے زور) سے تمہارے
ملک سے نکال دے تو تمہاری کیا رائے ہے؟
26:36
قَالُوٓا۟
أَرْجِهْ وَأَخَاهُ وَٱبْعَثْ فِى ٱلْمَدَآئِنِ حَٰشِرِينَ
انہوں نے کہا کہ اسے اور اس کے بھائی (کے بارے)
میں کچھ توقف کیجیئے اور شہروں میں ہرکارے بھیج دیجیئے
26:37
يَأْتُوكَ
بِكُلِّ سَحَّارٍ عَلِيمٍ
کہ سب ماہر جادوگروں کو (جمع کرکے) آپ کے پاس لے
آئیں
26:38
فَجُمِعَ
ٱلسَّحَرَةُ لِمِيقَٰتِ يَوْمٍ مَّعْلُومٍ
تو جادوگر ایک مقررہ دن کی میعاد پر جمع ہوگئے
26:39
وَقِيلَ
لِلنَّاسِ هَلْ أَنتُم مُّجْتَمِعُونَ
اور لوگوں سے کہہ دیا گیا کہ تم (سب) کو اکھٹے
ہو کر جانا چاہیئے
26:40
لَعَلَّنَا
نَتَّبِعُ ٱلسَّحَرَةَ إِن كَانُوا۟ هُمُ ٱلْغَٰلِبِينَ
تاکہ اگر جادوگر غالب رہیں تو ہم ان کے پیرو
ہوجائیں
26:41
فَلَمَّا
جَآءَ ٱلسَّحَرَةُ قَالُوا۟ لِفِرْعَوْنَ أَئِنَّ لَنَا لَأَجْرًا إِن كُنَّا
نَحْنُ ٱلْغَٰلِبِينَ
جب جادوگر آگئے تو فرعون سے کہنے لگے اگر ہم
غالب رہے تو ہمیں صلہ بھی عطا ہوگا؟
26:42
قَالَ
نَعَمْ وَإِنَّكُمْ إِذًا لَّمِنَ ٱلْمُقَرَّبِينَ
فرعون نے کہا ہاں اور تم مقربوں میں بھی داخل
کرلئے جاؤ گے
26:43
قَالَ
لَهُم مُّوسَىٰٓ أَلْقُوا۟ مَآ أَنتُم مُّلْقُونَ
موسیٰ نے ان سے کہا کہ جو چیز ڈالنی چاہتے ہو،
ڈالو
26:44
فَأَلْقَوْا۟
حِبَالَهُمْ وَعِصِيَّهُمْ وَقَالُوا۟ بِعِزَّةِ فِرْعَوْنَ إِنَّا لَنَحْنُ
ٱلْغَٰلِبُونَ
تو انہوں نے اپنی رسیاں اور لاٹھیاں ڈالیں اور
کہنے لگے کہ فرعون کے اقبال کی قسم ہم ضرور غالب رہیں گے
26:45
فَأَلْقَىٰ
مُوسَىٰ عَصَاهُ فَإِذَا هِىَ تَلْقَفُ مَا يَأْفِكُونَ
پھر موسیٰ نے اپنی لاٹھی ڈالی تو وہ ان چیزوں کو
جو جادوگروں نے بنائی تھیں یکایک نگلنے لگی
26:46
فَأُلْقِىَ
ٱلسَّحَرَةُ سَٰجِدِينَ
تب جادوگر سجدے میں گر پڑے
26:47
قَالُوٓا۟
ءَامَنَّا بِرَبِّ ٱلْعَٰلَمِينَ
(اور) کہنے لگے کہ ہم تمام جہان کے مالک پر
ایمان لے آئے
26:48
رَبِّ
مُوسَىٰ وَهَٰرُونَ
جو موسیٰ اور ہارون کا مالک ہے
26:49
قَالَ
ءَامَنتُمْ لَهُۥ قَبْلَ أَنْ ءَاذَنَ لَكُمْ إِنَّهُۥ لَكَبِيرُكُمُ ٱلَّذِى
عَلَّمَكُمُ ٱلسِّحْرَ فَلَسَوْفَ تَعْلَمُونَ لَأُقَطِّعَنَّ أَيْدِيَكُمْ
وَأَرْجُلَكُم مِّنْ خِلَٰفٍ وَلَأُصَلِّبَنَّكُمْ أَجْمَعِينَ
فرعون نے کہا کیا اس سے پہلے کہ میں تم کو اجازت
دوں تم اس پر ایمان لے آئے، بےشک یہ تمہارا بڑا ہے جس نے تم کو جادو سکھایا ہے۔ سو
عنقریب تم (اس کا انجام) معلوم کرلو گے کہ میں تمہارے ہاتھ اور پاؤں اطراف مخالف
سے کٹوا دوں گا اور تم سب کو سولی پر چڑھوا دوں گا
26:50
قَالُوا۟
لَا ضَيْرَ إِنَّآ إِلَىٰ رَبِّنَا مُنقَلِبُونَ
انہوں نے کہا کہ کچھ نقصان (کی بات) نہیں ہم
اپنے پروردگار کی طرف لوٹ جانے والے ہیں
26:51
إِنَّا
نَطْمَعُ أَن يَغْفِرَ لَنَا رَبُّنَا خَطَٰيَٰنَآ أَن كُنَّآ أَوَّلَ
ٱلْمُؤْمِنِينَ
ہمیں امید ہے کہ ہمارا پروردگار ہمارے گناہ بخش
دے گا۔ اس لئے کہ ہم اول ایمان لانے والوں میں ہیں
26:52
وَأَوْحَيْنَآ
إِلَىٰ مُوسَىٰٓ أَنْ أَسْرِ بِعِبَادِىٓ إِنَّكُم مُّتَّبَعُونَ
اور ہم نے موسیٰ کی طرف وحی بھیجی کہ ہمارے
بندوں کو رات کو لے نکلو کہ (فرعونیوں کی طرف سے) تمہارا تعاقب کیا جائے گا
26:53
فَأَرْسَلَ
فِرْعَوْنُ فِى ٱلْمَدَآئِنِ حَٰشِرِينَ
تو فرعون نے شہروں میں نقیب راونہ کئے
26:54
إِنَّ
هَٰٓؤُلَآءِ لَشِرْذِمَةٌ قَلِيلُونَ
(اور کہا) کہ یہ لوگ تھوڑی سی جماعت ہے
26:55
وَإِنَّهُمْ
لَنَا لَغَآئِظُونَ
اور یہ ہمیں غصہ دلا رہے ہیں
26:56
وَإِنَّا
لَجَمِيعٌ حَٰذِرُونَ
اور ہم سب باسازو سامان ہیں
26:57
فَأَخْرَجْنَٰهُم
مِّن جَنَّٰتٍ وَعُيُونٍ
تو ہم نے ان کو باغوں اور چشموں سے نکال دیا
26:58
وَكُنُوزٍ
وَمَقَامٍ كَرِيمٍ
اور خزانوں اور نفیس مکانات سے
26:59
كَذَٰلِكَ
وَأَوْرَثْنَٰهَا بَنِىٓ إِسْرَٰٓءِيلَ
(ان کے ساتھ ہم نے) اس طرح (کیا) اور ان چیزوں
کا وارث بنی اسرائیل کو کر دیا
26:60
فَأَتْبَعُوهُم
مُّشْرِقِينَ
تو انہوں نے سورج نکلتے (یعنی صبح کو) ان کا
تعاقب کیا
26:61
فَلَمَّا
تَرَٰٓءَا ٱلْجَمْعَانِ قَالَ أَصْحَٰبُ مُوسَىٰٓ إِنَّا لَمُدْرَكُونَ
جب دونوں جماعتیں آمنے سامنے ہوئیں تو موسیٰ کے
ساتھی کہنے لگے کہ ہم تو پکڑ لئے گئے
26:62
قَالَ
كَلَّآ إِنَّ مَعِىَ رَبِّى سَيَهْدِينِ
موسیٰ نے کہا ہرگز نہیں میرا پروردگار میرے ساتھ
ہے وہ مجھے رستہ بتائے گا
26:63
فَأَوْحَيْنَآ
إِلَىٰ مُوسَىٰٓ أَنِ ٱضْرِب بِّعَصَاكَ ٱلْبَحْرَ فَٱنفَلَقَ فَكَانَ كُلُّ
فِرْقٍ كَٱلطَّوْدِ ٱلْعَظِيمِ
اس وقت ہم نے موسیٰ کی طرف وحی بھیجی کہ اپنی
لاٹھی دریا پر مارو۔ تو دریا پھٹ گیا۔ اور ہر ایک ٹکڑا (یوں) ہوگیا (کہ) گویا بڑا
پہاڑ (ہے)
26:64
وَأَزْلَفْنَا
ثَمَّ ٱلْءَاخَرِينَ
اور دوسروں کو وہاں ہم نے قریب کردیا
26:65
وَأَنجَيْنَا
مُوسَىٰ وَمَن مَّعَهُۥٓ أَجْمَعِينَ
اور موسیٰ اور ان کے ساتھ والوں کو تو بچا لیا
26:66
ثُمَّ
أَغْرَقْنَا ٱلْءَاخَرِينَ
پھر دوسروں کو ڈبو دیا
26:67
إِنَّ
فِى ذَٰلِكَ لَءَايَةً وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ
بےشک اس (قصے) میں نشانی ہے۔ لیکن یہ اکثر ایمان
لانے والے نہیں
26:68
وَإِنَّ
رَبَّكَ لَهُوَ ٱلْعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ
اور تمہارا پروردگار تو غالب (اور) مہربان ہے
26:69
وَٱتْلُ
عَلَيْهِمْ نَبَأَ إِبْرَٰهِيمَ
اور ان کو ابراہیم کا حال پڑھ کر سنا دو
26:70
إِذْ
قَالَ لِأَبِيهِ وَقَوْمِهِۦ مَا تَعْبُدُونَ
جب انہوں نے اپنے باپ اور اپنی قوم کے لوگوں سے
کہا کہ تم کس چیز کو پوجتے ہو
26:71
قَالُوا۟
نَعْبُدُ أَصْنَامًا فَنَظَلُّ لَهَا عَٰكِفِينَ
وہ کہنے لگے کہ ہم بتوں کو پوجتے ہیں اور ان کی
پوجا پر قائم ہیں
26:72
قَالَ
هَلْ يَسْمَعُونَكُمْ إِذْ تَدْعُونَ
ابراہیم نے کہا کہ جب تم ان کو پکارتے ہو تو کیا
وہ تمہاری آواز کو سنتے ہیں؟
26:73
أَوْ
يَنفَعُونَكُمْ أَوْ يَضُرُّونَ
یا تمہیں کچھ فائدے دے سکتے یا نقصان پہنچا سکتے
ہیں؟
26:74
قَالُوا۟
بَلْ وَجَدْنَآ ءَابَآءَنَا كَذَٰلِكَ يَفْعَلُونَ
انہوں نے کہا (نہیں) بلکہ ہم نے اپنے باپ دادا
کو اسی طرح کرتے دیکھا ہے
26:75
قَالَ
أَفَرَءَيْتُم مَّا كُنتُمْ تَعْبُدُونَ
ابراہیم نے کہا کیا تم نے دیکھا کہ جن کو تم
پوجتے رہے ہو
26:76
أَنتُمْ
وَءَابَآؤُكُمُ ٱلْأَقْدَمُونَ
تم بھی اور تمہارے اگلے باپ دادا بھی
26:77
فَإِنَّهُمْ
عَدُوٌّ لِّىٓ إِلَّا رَبَّ ٱلْعَٰلَمِينَ
وہ میرے دشمن ہیں۔ مگر خدائے رب العالمین (میرا
دوست ہے)
26:78
ٱلَّذِى
خَلَقَنِى فَهُوَ يَهْدِينِ
جس نے مجھے پیدا کیا ہے اور وہی مجھے رستہ
دکھاتا ہے
26:79
وَٱلَّذِى
هُوَ يُطْعِمُنِى وَيَسْقِينِ
اور وہ جو مجھے کھلاتا اور پلاتا ہے
26:80
وَإِذَا
مَرِضْتُ فَهُوَ يَشْفِينِ
اور جب میں بیمار پڑتا ہوں تو مجھے شفا بخشتا ہے
26:81
وَٱلَّذِى
يُمِيتُنِى ثُمَّ يُحْيِينِ
اور جو مجھے مارے گا اور پھر زندہ کرے گا
26:82
وَٱلَّذِىٓ
أَطْمَعُ أَن يَغْفِرَ لِى خَطِيٓـَٔتِى يَوْمَ ٱلدِّينِ
اور وہ جس سے میں امید رکھتا ہوں کہ قیامت کے دن
میرے گناہ بخشے گا
26:83
رَبِّ
هَبْ لِى حُكْمًا وَأَلْحِقْنِى بِٱلصَّٰلِحِينَ
اے پروردگار مجھے علم ودانش عطا فرما اور
نیکوکاروں میں شامل کر
26:84
وَٱجْعَل
لِّى لِسَانَ صِدْقٍ فِى ٱلْءَاخِرِينَ
اور پچھلے لوگوں میں میرا ذکر نیک (جاری) کر
26:85
وَٱجْعَلْنِى
مِن وَرَثَةِ جَنَّةِ ٱلنَّعِيمِ
اور مجھے نعمت کی بہشت کے وارثوں میں کر
26:86
وَٱغْفِرْ
لِأَبِىٓ إِنَّهُۥ كَانَ مِنَ ٱلضَّآلِّينَ
اور میرے باپ کو بخش دے کہ وہ گمراہوں میں سے ہے
26:87
وَلَا
تُخْزِنِى يَوْمَ يُبْعَثُونَ
اور جس دن لوگ اٹھا کھڑے کئے جائیں گے مجھے رسوا
نہ کیجیو
26:88
يَوْمَ
لَا يَنفَعُ مَالٌ وَلَا بَنُونَ
جس دن نہ مال ہی کچھ فائدہ دے سکا گا اور نہ
بیٹے
26:89
إِلَّا
مَنْ أَتَى ٱللَّهَ بِقَلْبٍ سَلِيمٍ
ہاں جو شخص خدا کے پاس پاک دل لے کر آیا (وہ بچ
جائے گا)
26:90
وَأُزْلِفَتِ
ٱلْجَنَّةُ لِلْمُتَّقِينَ
اور بہشت پرہیزگاروں کے قریب کردی جائے گی
26:91
وَبُرِّزَتِ
ٱلْجَحِيمُ لِلْغَاوِينَ
اور دوزخ گمراہوں کے سامنے لائی جائے گی
26:92
وَقِيلَ
لَهُمْ أَيْنَ مَا كُنتُمْ تَعْبُدُونَ
اور ان سے کہا جائے گا کہ جن کو تم پوجتے تھے وہ
کہاں ہیں؟
26:93
مِن
دُونِ ٱللَّهِ هَلْ يَنصُرُونَكُمْ أَوْ يَنتَصِرُونَ
یعنی جن کو خدا کے سوا (پوجتے تھے) کیا وہ
تمہاری مدد کرسکتے ہیں یا خود بدلہ لے سکتے ہیں
26:94
فَكُبْكِبُوا۟
فِيهَا هُمْ وَٱلْغَاوُۥنَ
تو وہ اور گمراہ (یعنی بت اور بت پرست) اوندھے
منہ دوزخ میں ڈال دیئے جائیں گے
26:95
وَجُنُودُ
إِبْلِيسَ أَجْمَعُونَ
اور شیطان کے لشکر سب کے سب (داخل جہنم ہوں گے)
26:96
قَالُوا۟
وَهُمْ فِيهَا يَخْتَصِمُونَ
وہ آپس میں جھگڑیں گے اور کہیں گے
26:97
تَٱللَّهِ
إِن كُنَّا لَفِى ضَلَٰلٍ مُّبِينٍ
کہ خدا کی قسم ہم تو صریح گمراہی میں تھے
26:98
إِذْ
نُسَوِّيكُم بِرَبِّ ٱلْعَٰلَمِينَ
جب کہ تمہیں (خدائے) رب العالمین کے برابر
ٹھہراتے تھے
26:99
وَمَآ
أَضَلَّنَآ إِلَّا ٱلْمُجْرِمُونَ
اور ہم کو ان گنہگاروں ہی نے گمراہ کیا تھا
26:100
فَمَا
لَنَا مِن شَٰفِعِينَ
تو (آج) نہ کوئی ہمارا سفارش کرنے والا ہے
26:101
وَلَا
صَدِيقٍ حَمِيمٍ
اور نہ گرم جوش دوست
26:102
فَلَوْ
أَنَّ لَنَا كَرَّةً فَنَكُونَ مِنَ ٱلْمُؤْمِنِينَ
کاش ہمیں (دنیا میں) پھر جانا ہو تم ہم مومنوں
میں ہوجائیں
26:103
إِنَّ
فِى ذَٰلِكَ لَءَايَةً وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ
بےشک اس میں نشانی ہے اور ان میں اکثر ایمان
لانے والے نہیں
26:104
وَإِنَّ
رَبَّكَ لَهُوَ ٱلْعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ
اور تمہارا پروردگار تو غالب اور مہربان ہے
26:105
كَذَّبَتْ
قَوْمُ نُوحٍ ٱلْمُرْسَلِينَ
قوم نوح نے بھی پیغمبروں کو جھٹلایا
26:106
إِذْ
قَالَ لَهُمْ أَخُوهُمْ نُوحٌ أَلَا تَتَّقُونَ
جب ان سے ان کے بھائی نوح نے کہا کہ تم ڈرتے
کیوں نہیں
26:107
إِنِّى
لَكُمْ رَسُولٌ أَمِينٌ
میں تو تمہارا امانت دار ہوں
26:108
فَٱتَّقُوا۟
ٱللَّهَ وَأَطِيعُونِ
تو خدا سے ڈرو اور میرا کہا مانو
26:109
وَمَآ
أَسْـَٔلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ إِنْ أَجْرِىَ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّ
ٱلْعَٰلَمِينَ
اور اس کام کا تم سے کچھ صلہ نہیں مانگتا۔ میرا
صلہ تو خدائے رب العالمین ہی پر ہے
26:110
فَٱتَّقُوا۟
ٱللَّهَ وَأَطِيعُونِ
تو خدا سے ڈرو اور میرے کہنے پر چلو
26:111
قَالُوٓا۟
أَنُؤْمِنُ لَكَ وَٱتَّبَعَكَ ٱلْأَرْذَلُونَ
وہ بولے کہ کیا ہم تم کو مان لیں اور تمہارے
پیرو تو رذیل لوگ ہوتے ہیں
26:112
قَالَ
وَمَا عِلْمِى بِمَا كَانُوا۟ يَعْمَلُونَ
نوح نے کہا کہ مجھے کیا معلوم کہ وہ کیا کرتے
ہیں
26:113
إِنْ
حِسَابُهُمْ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّى لَوْ تَشْعُرُونَ
ان کا حساب (اعمال) میرے پروردگار کے ذمے ہے کاش
تم سمجھو
26:114
وَمَآ
أَنَا۠ بِطَارِدِ ٱلْمُؤْمِنِينَ
اور میں مومنوں کو نکال دینے والا نہیں ہوں
26:115
إِنْ
أَنَا۠ إِلَّا نَذِيرٌ مُّبِينٌ
میں تو صرف کھول کھول کر نصیحت کرنے والا ہوں
26:116
قَالُوا۟
لَئِن لَّمْ تَنتَهِ يَٰنُوحُ لَتَكُونَنَّ مِنَ ٱلْمَرْجُومِينَ
انہوں نے کہا کہ نوح اگر تم باز نہ آؤ گے تو
سنگسار کردیئے جاؤ گے
26:117
قَالَ
رَبِّ إِنَّ قَوْمِى كَذَّبُونِ
نوح نے کہا کہ پروردگار میری قوم نے تو مجھے
جھٹلا دیا
26:118
فَٱفْتَحْ
بَيْنِى وَبَيْنَهُمْ فَتْحًا وَنَجِّنِى وَمَن مَّعِىَ مِنَ ٱلْمُؤْمِنِينَ
سو تو میرے اور ان کے درمیان ایک کھلا فیصلہ
کردے اور مجھے اور جو میرے ساتھ ہیں ان کو بچا لے
26:119
فَأَنجَيْنَٰهُ
وَمَن مَّعَهُۥ فِى ٱلْفُلْكِ ٱلْمَشْحُونِ
پس ہم نے ان کو اور جو ان کے ساتھ کشتی میں سوار
تھے، ان کو بچا لیا
26:120
ثُمَّ
أَغْرَقْنَا بَعْدُ ٱلْبَاقِينَ
پھر اس کے بعد باقی لوگوں کو ڈبو دیا
26:121
إِنَّ
فِى ذَٰلِكَ لَءَايَةً وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ
بےشک اس میں نشانی ہے اور ان میں اکثر ایمان
لانے والے نہیں تھے
26:122
وَإِنَّ
رَبَّكَ لَهُوَ ٱلْعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ
اور تمہارا پروردگار تو غالب (اور) مہربان ہے
26:123
كَذَّبَتْ
عَادٌ ٱلْمُرْسَلِينَ
عاد نے بھی پیغمبروں کو جھٹلایا
26:124
إِذْ
قَالَ لَهُمْ أَخُوهُمْ هُودٌ أَلَا تَتَّقُونَ
جب ان سے ان کے بھائی ہود نے کہا کیا تم ڈرتے
نہیں
26:125
إِنِّى
لَكُمْ رَسُولٌ أَمِينٌ
میں تو تمہارا امانت دار پیغمبر ہوں
26:126
فَٱتَّقُوا۟
ٱللَّهَ وَأَطِيعُونِ
تو خدا سے ڈرو اور میرا کہا مانو
26:127
وَمَآ
أَسْـَٔلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ إِنْ أَجْرِىَ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّ
ٱلْعَٰلَمِينَ
اور میں اس کا تم سے کچھ بدلہ نہیں مانگتا۔ میرا
بدلہ (خدائے) رب العالمین کے ذمے ہے
26:128
أَتَبْنُونَ
بِكُلِّ رِيعٍ ءَايَةً تَعْبَثُونَ
بھلا تم ہر اونچی جگہ پر نشان تعمیر کرتے ہو
26:129
وَتَتَّخِذُونَ
مَصَانِعَ لَعَلَّكُمْ تَخْلُدُونَ
اور محل بناتے ہو شاید تم ہمیشہ رہو گے
26:130
وَإِذَا
بَطَشْتُم بَطَشْتُمْ جَبَّارِينَ
اور جب (کسی کو) پکڑتے ہو تو ظالمانہ پکڑتے ہو
26:131
فَٱتَّقُوا۟
ٱللَّهَ وَأَطِيعُونِ
تو خدا سے ڈرو اور میری اطاعت کرو
26:132
وَٱتَّقُوا۟
ٱلَّذِىٓ أَمَدَّكُم بِمَا تَعْلَمُونَ
اور اس سے جس نے تم کو ان چیزوں سے مدد دی جن کو
تم جانتے ہو۔ ڈرو
26:133
أَمَدَّكُم
بِأَنْعَٰمٍ وَبَنِينَ
اس نے تمہیں چارپایوں اور بیٹوں سے مدد دی
26:134
وَجَنَّٰتٍ
وَعُيُونٍ
اور باغوں اور چشموں سے
26:135
إِنِّىٓ
أَخَافُ عَلَيْكُمْ عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيمٍ
مجھ کو تمہارے بارے میں بڑے (سخت) دن کے عذاب کا
خوف ہے
26:136
قَالُوا۟
سَوَآءٌ عَلَيْنَآ أَوَعَظْتَ أَمْ لَمْ تَكُن مِّنَ ٱلْوَٰعِظِينَ
وہ کہنے لگے کہ ہمیں خواہ نصیحت کرو یا نہ کرو
ہمارے لئے یکساں ہے
26:137
إِنْ
هَٰذَآ إِلَّا خُلُقُ ٱلْأَوَّلِينَ
یہ تو اگلوں ہی کے طریق ہیں
26:138
وَمَا
نَحْنُ بِمُعَذَّبِينَ
اور ہم پر کوئی عذاب نہیں آئے گا
26:139
فَكَذَّبُوهُ
فَأَهْلَكْنَٰهُمْ إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَءَايَةً وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم
مُّؤْمِنِينَ
تو انہوں نے ہود کو جھٹلایا تو ہم نے ان کو ہلاک
کر ڈالا۔ بےشک اس میں نشانی ہے۔ اور ان میں اکثر ایمان لانے والے نہیں تھے
26:140
وَإِنَّ
رَبَّكَ لَهُوَ ٱلْعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ
اور تمہارا پروردگار تو غالب اور مہربان ہے
26:141
كَذَّبَتْ
ثَمُودُ ٱلْمُرْسَلِينَ
(اور) قوم ثمود نے بھی پیغمبروں کو جھٹلا دیا
26:142
إِذْ
قَالَ لَهُمْ أَخُوهُمْ صَٰلِحٌ أَلَا تَتَّقُونَ
جب ان سے ان کے بھائی صالح نے کہا کہ تم ڈرتے
کیوں نہیں؟
26:143
إِنِّى
لَكُمْ رَسُولٌ أَمِينٌ
میں تو تمہارا امانت دار ہوں
26:144
فَٱتَّقُوا۟
ٱللَّهَ وَأَطِيعُونِ
تو خدا سے ڈرو اور میرا کہا مانو
26:145
وَمَآ
أَسْـَٔلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ إِنْ أَجْرِىَ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّ
ٱلْعَٰلَمِينَ
اور میں اس کا تم سے بدلہ نہیں مانگتا۔ میرا
بدلہ (خدا) رب العالمین کے ذمے ہے
26:146
أَتُتْرَكُونَ
فِى مَا هَٰهُنَآ ءَامِنِينَ
کیا وہ چیزیں (تمہیں یہاں میسر) ہیں ان میں تم
بےخوف چھوڑ دیئے جاؤ گے
26:147
فِى
جَنَّٰتٍ وَعُيُونٍ
(یعنی) باغ اور چشمے
26:148
وَزُرُوعٍ
وَنَخْلٍ طَلْعُهَا هَضِيمٌ
اور کھیتیاں اور کھجوریں جن کے خوشے لطیف ونازک
ہوتے ہیں
26:149
وَتَنْحِتُونَ
مِنَ ٱلْجِبَالِ بُيُوتًا فَٰرِهِينَ
اور تکلف سے پہاڑوں میں تراش خراش کر گھر بناتے
ہو
26:150
فَٱتَّقُوا۟
ٱللَّهَ وَأَطِيعُونِ
تو خدا سے ڈرو اور میرے کہنے پر چلو
26:151
وَلَا
تُطِيعُوٓا۟ أَمْرَ ٱلْمُسْرِفِينَ
اور حد سے تجاوز کرنے والوں کی بات نہ مانو
26:152
ٱلَّذِينَ
يُفْسِدُونَ فِى ٱلْأَرْضِ وَلَا يُصْلِحُونَ
جو ملک میں فساد کرتے ہیں اور اصلاح نہیں کرتے
26:153
قَالُوٓا۟
إِنَّمَآ أَنتَ مِنَ ٱلْمُسَحَّرِينَ
وہ کہنے لگے کہ تم تو جادو زدہ ہو
26:154
مَآ
أَنتَ إِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُنَا فَأْتِ بِـَٔايَةٍ إِن كُنتَ مِنَ ٱلصَّٰدِقِينَ
تم اور کچھ نہیں ہماری طرح آدمی ہو۔ اگر سچے ہو
تو کوئی نشانی پیش کرو
26:155
قَالَ
هَٰذِهِۦ نَاقَةٌ لَّهَا شِرْبٌ وَلَكُمْ شِرْبُ يَوْمٍ مَّعْلُومٍ
صالح نے کہا (دیکھو) یہ اونٹنی ہے (ایک دن) اس
کی پانی پینے کی باری ہے اور ایک معین روز تمہاری باری
26:156
وَلَا
تَمَسُّوهَا بِسُوٓءٍ فَيَأْخُذَكُمْ عَذَابُ يَوْمٍ عَظِيمٍ
اور اس کو کوئی تکلیف نہ دینا (نہیں تو) تم کو
سخت عذاب آ پکڑے گا
26:157
فَعَقَرُوهَا
فَأَصْبَحُوا۟ نَٰدِمِينَ
تو انہوں نے اس کی کونچیں کاٹ ڈالیں پھر نادم
ہوئے
26:158
فَأَخَذَهُمُ
ٱلْعَذَابُ إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَءَايَةً وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ
سو ان کو عذاب نے آن پکڑا۔ بےشک اس میں نشانی
ہے۔ اور ان میں اکثر ایمان لانے والے نہیں تھے
26:159
وَإِنَّ
رَبَّكَ لَهُوَ ٱلْعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ
اور تمہارا پروردگار تو غالب (اور) مہربان ہے
26:160
كَذَّبَتْ
قَوْمُ لُوطٍ ٱلْمُرْسَلِينَ
(اور قوم) لوط نے بھی پیغمبروں کو جھٹلایا
26:161
إِذْ
قَالَ لَهُمْ أَخُوهُمْ لُوطٌ أَلَا تَتَّقُونَ
جب ان سے ان کے بھائی لوط نے کہا کہ تم کیوں
نہیں ڈرتے؟
26:162
إِنِّى
لَكُمْ رَسُولٌ أَمِينٌ
میں تو تمہارا امانت دار پیغمبر ہوں
26:163
فَٱتَّقُوا۟
ٱللَّهَ وَأَطِيعُونِ
تو خدا سے ڈرو اور میرا کہا مانو
26:164
وَمَآ
أَسْـَٔلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ إِنْ أَجْرِىَ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّ
ٱلْعَٰلَمِينَ
اور میں تم سے اس (کام) کا بدلہ نہیں مانگتا۔
میرا بدلہ (خدائے) رب العالمین کے ذمے ہے
26:165
أَتَأْتُونَ
ٱلذُّكْرَانَ مِنَ ٱلْعَٰلَمِينَ
کیا تم اہل عالم میں سے لڑکوں پر مائل ہوتے ہو
26:166
وَتَذَرُونَ
مَا خَلَقَ لَكُمْ رَبُّكُم مِّنْ أَزْوَٰجِكُم بَلْ أَنتُمْ قَوْمٌ عَادُونَ
اور تمہارے پروردگار نے جو تمہارے لئے تمہاری
بیویاں پیدا کی ہیں ان کو چھوڑ دیتے ہو۔ حقیقت یہ ہے کہ تم حد سے نکل جانے والے ہو
26:167
قَالُوا۟
لَئِن لَّمْ تَنتَهِ يَٰلُوطُ لَتَكُونَنَّ مِنَ ٱلْمُخْرَجِينَ
وہ کہنے لگے کہ لوط اگر تم باز نہ آؤ گے تو شہر
بدر کردیئے جاؤ گے
26:168
قَالَ
إِنِّى لِعَمَلِكُم مِّنَ ٱلْقَالِينَ
لوط نے کہا کہ میں تمہارے کام کا سخت دشمن ہوں
26:169
رَبِّ
نَجِّنِى وَأَهْلِى مِمَّا يَعْمَلُونَ
اے میرے پروردگار مجھ کو اور میرے گھر والوں کو
ان کے کاموں (کے وبال) سے نجات دے
26:170
فَنَجَّيْنَٰهُ
وَأَهْلَهُۥٓ أَجْمَعِينَ
سو ہم نے ان کو اور ان کے گھر والوں کو سب کو
نجات دی
26:171
إِلَّا
عَجُوزًا فِى ٱلْغَٰبِرِينَ
مگر ایک بڑھیا کہ پیچھے رہ گئی
26:172
ثُمَّ
دَمَّرْنَا ٱلْءَاخَرِينَ
پھر ہم نے اوروں کو ہلاک کردیا
26:173
وَأَمْطَرْنَا
عَلَيْهِم مَّطَرًا فَسَآءَ مَطَرُ ٱلْمُنذَرِينَ
اور ان پر مینھہ برسایا۔ سو جو مینھہ ان (لوگوں)
پر (برسا) جو ڈرائے گئے برا تھا
26:174
إِنَّ
فِى ذَٰلِكَ لَءَايَةً وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ
بےشک اس میں نشانی ہے۔ اور ان میں اکثر ایمان
لانے والے نہیں تھے
26:175
وَإِنَّ
رَبَّكَ لَهُوَ ٱلْعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ
اور تمہارا پروردگار تو غالب (اور) مہربان ہے۔
26:176
كَذَّبَ
أَصْحَٰبُ لْـَٔيْكَةِ ٱلْمُرْسَلِينَ
اور بن کے رہنے والوں نے بھی پیغمبروں کو
جھٹلایا
26:177
إِذْ
قَالَ لَهُمْ شُعَيْبٌ أَلَا تَتَّقُونَ
جب ان سے شعیب نے کہا کہ تم ڈرتے کیوں نہیں؟
26:178
إِنِّى
لَكُمْ رَسُولٌ أَمِينٌ
میں تو تمہارا امانت دار پیغمبر ہوں
26:179
فَٱتَّقُوا۟
ٱللَّهَ وَأَطِيعُونِ
تو خدا سے ڈرو اور میرا کہا مانو
26:180
وَمَآ
أَسْـَٔلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ إِنْ أَجْرِىَ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّ
ٱلْعَٰلَمِينَ
اور میں اس کام کا تم سے کچھ بدلہ نہیں مانگتا
میرا بدلہ تو خدائے رب العالمین کے ذمے ہے
26:181
أَوْفُوا۟
ٱلْكَيْلَ وَلَا تَكُونُوا۟ مِنَ ٱلْمُخْسِرِينَ
(دیکھو) پیمانہ پورا بھرا کرو اور نقصان نہ کیا
کرو
26:182
وَزِنُوا۟
بِٱلْقِسْطَاسِ ٱلْمُسْتَقِيمِ
اور ترازو سیدھی رکھ کر تولا کرو
26:183
وَلَا
تَبْخَسُوا۟ ٱلنَّاسَ أَشْيَآءَهُمْ وَلَا تَعْثَوْا۟ فِى ٱلْأَرْضِ مُفْسِدِينَ
اور لوگوں کو ان کی چیزیں کم نہ دیا کرو اور ملک
میں فساد نہ کرتے پھرو
26:184
وَٱتَّقُوا۟
ٱلَّذِى خَلَقَكُمْ وَٱلْجِبِلَّةَ ٱلْأَوَّلِينَ
اور اس سے ڈرو جس نے تم کو اور پہلی خلقت کو
پیدا کیا
26:185
قَالُوٓا۟
إِنَّمَآ أَنتَ مِنَ ٱلْمُسَحَّرِينَ
وہ کہنے لگے کہ تم جادو زدہ ہو
26:186
وَمَآ
أَنتَ إِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُنَا وَإِن نَّظُنُّكَ لَمِنَ ٱلْكَٰذِبِينَ
اور تم اور کچھ نہیں ہم ہی جیسے آدمی ہو۔ اور
ہمارا خیال ہے کہ تم جھوٹے ہو
26:187
فَأَسْقِطْ
عَلَيْنَا كِسَفًا مِّنَ ٱلسَّمَآءِ إِن كُنتَ مِنَ ٱلصَّٰدِقِينَ
اور اگر سچے ہو تو ہم پر آسمان سے ایک ٹکڑا لا کر
گراؤ
26:188
قَالَ
رَبِّىٓ أَعْلَمُ بِمَا تَعْمَلُونَ
شعیب نے کہا کہ جو کام تم کرتے ہو میرا پروردگار
اس سے خوب واقف ہے
26:189
فَكَذَّبُوهُ
فَأَخَذَهُمْ عَذَابُ يَوْمِ ٱلظُّلَّةِ إِنَّهُۥ كَانَ عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيمٍ
تو ان لوگوں نے ان کو جھٹلایا، پس سائبان کے
عذاب نے ان کو آ پکڑا۔ بےشک وہ بڑے (سخت) دن کا عذاب تھا
26:190
إِنَّ
فِى ذَٰلِكَ لَءَايَةً وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ
اس میں یقیناً نشانی ہے۔ اور ان میں اکثر ایمان
لانے والے نہیں تھے
26:191
وَإِنَّ
رَبَّكَ لَهُوَ ٱلْعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ
اور تمہارا پروردگار تو غالب (اور) مہربان ہے
26:192
وَإِنَّهُۥ
لَتَنزِيلُ رَبِّ ٱلْعَٰلَمِينَ
اور یہ قرآن (خدائے) پروردگار عالم کا اُتارا
ہوا ہے
26:193
نَزَلَ
بِهِ ٱلرُّوحُ ٱلْأَمِينُ
اس کو امانت دار فرشتہ لے کر اُترا ہے
26:194
عَلَىٰ
قَلْبِكَ لِتَكُونَ مِنَ ٱلْمُنذِرِينَ
(یعنی اس نے) تمہارے دل پر (القا) کیا ہے تاکہ
(لوگوں کو) نصیحت کرتے رہو
26:195
بِلِسَانٍ
عَرَبِىٍّ مُّبِينٍ
اور (القا بھی) فصیح عربی زبان میں (کیا ہے)
26:196
وَإِنَّهُۥ
لَفِى زُبُرِ ٱلْأَوَّلِينَ
اور اس کی خبر پہلے پیغمبروں کی کتابوں میں
(لکھی ہوئی) ہے
26:197
أَوَلَمْ
يَكُن لَّهُمْ ءَايَةً أَن يَعْلَمَهُۥ عُلَمَٰٓؤُا۟ بَنِىٓ إِسْرَٰٓءِيلَ
کیا ان کے لئے یہ سند نہیں ہے کہ علمائے بنی
اسرائیل اس (بات) کو جانتے ہیں
26:198
وَلَوْ
نَزَّلْنَٰهُ عَلَىٰ بَعْضِ ٱلْأَعْجَمِينَ
اور اگر ہم اس کو کسی غیر اہل زبان پر اُتارتے
26:199
فَقَرَأَهُۥ
عَلَيْهِم مَّا كَانُوا۟ بِهِۦ مُؤْمِنِينَ
اور وہ اسے ان (لوگوں کو) پڑھ کر سناتا تو یہ
اسے (کبھی) نہ مانتے
26:200
كَذَٰلِكَ
سَلَكْنَٰهُ فِى قُلُوبِ ٱلْمُجْرِمِينَ
اسی طرح ہم نے انکار کو گنہگاروں کے دلوں میں
داخل کردیا
26:201
لَا
يُؤْمِنُونَ بِهِۦ حَتَّىٰ يَرَوُا۟ ٱلْعَذَابَ ٱلْأَلِيمَ
وہ جب تک درد دینے والا عذاب نہ دیکھ لیں گے، اس
کو نہیں مانیں گے
26:202
فَيَأْتِيَهُم
بَغْتَةً وَهُمْ لَا يَشْعُرُونَ
وہ ان پر ناگہاں آ واقع ہوگا اور انہیں خبر بھی
نہ ہوگی
26:203
فَيَقُولُوا۟
هَلْ نَحْنُ مُنظَرُونَ
اس وقت کہیں گے کیا ہمیں ملہت ملے گی؟
26:204
أَفَبِعَذَابِنَا
يَسْتَعْجِلُونَ
تو کیا یہ ہمارے عذاب کو جلدی طلب کر رہے ہیں
26:205
أَفَرَءَيْتَ
إِن مَّتَّعْنَٰهُمْ سِنِينَ
بھلا دیکھو تو اگر ہم ان کو برسوں فائدے دیتے
رہے
26:206
ثُمَّ
جَآءَهُم مَّا كَانُوا۟ يُوعَدُونَ
پھر ان پر وہ (عذاب) آ واقع ہو جس کا تم سے وعدہ
کیا جاتا ہے
26:207
مَآ
أَغْنَىٰ عَنْهُم مَّا كَانُوا۟ يُمَتَّعُونَ
تو جو فائدے یہ اٹھاتے رہے ان کے کس کام آئیں گے
26:208
وَمَآ
أَهْلَكْنَا مِن قَرْيَةٍ إِلَّا لَهَا مُنذِرُونَ
اور ہم نے کوئی بستی ہلاک نہیں کی مگر اس کے لئے
نصیحت کرنے والے (پہلے بھیج دیتے) تھے
26:209
ذِكْرَىٰ
وَمَا كُنَّا ظَٰلِمِينَ
نصیحت کردیں اور ہم ظالم نہیں ہیں
26:210
وَمَا
تَنَزَّلَتْ بِهِ ٱلشَّيَٰطِينُ
اور اس (قرآن) کو شیطان لے کر نازل نہیں ہوئے
26:211
وَمَا
يَنۢبَغِى لَهُمْ وَمَا يَسْتَطِيعُونَ
یہ کام نہ تو ان کو سزاوار ہے اور نہ وہ اس کی
طاقت رکھتے ہیں
26:212
إِنَّهُمْ
عَنِ ٱلسَّمْعِ لَمَعْزُولُونَ
وہ (آسمانی باتوں) کے سننے (کے مقامات) سے الگ
کر دیئے گئے ہیں
26:213
فَلَا
تَدْعُ مَعَ ٱللَّهِ إِلَٰهًا ءَاخَرَ فَتَكُونَ مِنَ ٱلْمُعَذَّبِينَ
تو خدا کے سوا کسی اور معبود کو مت پکارنا، ورنہ
تم کو عذاب دیا جائے گا
26:214
وَأَنذِرْ
عَشِيرَتَكَ ٱلْأَقْرَبِينَ
اور اپنے قریب کے رشتہ داروں کو ڈر سنا دو
26:215
وَٱخْفِضْ
جَنَاحَكَ لِمَنِ ٱتَّبَعَكَ مِنَ ٱلْمُؤْمِنِينَ
اور جو مومن تمہارے پیرو ہوگئے ہیں ان سے متواضع
پیش آؤ
26:216
فَإِنْ
عَصَوْكَ فَقُلْ إِنِّى بَرِىٓءٌ مِّمَّا تَعْمَلُونَ
پھر اگر لوگ تمہاری نافرمانی کریں تو کہہ دو کہ
میں تمہارے اعمال سے بےتعلق ہوں
26:217
وَتَوَكَّلْ
عَلَى ٱلْعَزِيزِ ٱلرَّحِيمِ
اور (خدائے) غالب اور مہربان پر بھروسا رکھو
26:218
ٱلَّذِى
يَرَىٰكَ حِينَ تَقُومُ
جو تم کو جب تم (تہجد) کے وقت اُٹھتے ہو دیکھتا
ہے
26:219
وَتَقَلُّبَكَ
فِى ٱلسَّٰجِدِينَ
اور نمازیوں میں تمہارے پھرنے کو بھی
26:220
إِنَّهُۥ
هُوَ ٱلسَّمِيعُ ٱلْعَلِيمُ
بےشک وہ سننے اور جاننے والا ہے
26:221
هَلْ
أُنَبِّئُكُمْ عَلَىٰ مَن تَنَزَّلُ ٱلشَّيَٰطِينُ
(اچھا) میں تمیں بتاؤں کہ شیطان کس پر اُترتے
ہیں
26:222
تَنَزَّلُ
عَلَىٰ كُلِّ أَفَّاكٍ أَثِيمٍ
ہر جھوٹے گنہگار پر اُترتے ہیں
26:223
يُلْقُونَ
ٱلسَّمْعَ وَأَكْثَرُهُمْ كَٰذِبُونَ
جو سنی ہوئی بات (اس کے کام میں) لا ڈالتے ہیں
اور وہ اکثر جھوٹے ہیں
26:224
وَٱلشُّعَرَآءُ
يَتَّبِعُهُمُ ٱلْغَاوُۥنَ
اور شاعروں کی پیروی گمراہ لوگ کیا کرتے ہیں
26:225
أَلَمْ
تَرَ أَنَّهُمْ فِى كُلِّ وَادٍ يَهِيمُونَ
کیا تم نے نہیں دیکھا کہ وہ ہر وادی میں سر
مارتے پھرتے ہیں
26:226
وَأَنَّهُمْ
يَقُولُونَ مَا لَا يَفْعَلُونَ
اور کہتے وہ ہیں جو کرتے نہیں
26:227
إِلَّا
ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَعَمِلُوا۟ ٱلصَّٰلِحَٰتِ وَذَكَرُوا۟ ٱللَّهَ كَثِيرًا
وَٱنتَصَرُوا۟ مِنۢ بَعْدِ مَا ظُلِمُوا۟ وَسَيَعْلَمُ ٱلَّذِينَ ظَلَمُوٓا۟ أَىَّ
مُنقَلَبٍ يَنقَلِبُونَ
مگر جو لوگ ایمان لائے اور نیک کام کئے اور خدا
کو بہت یاد کرتے رہے اور اپنے اوپر ظلم ہونے کے بعد انتقام لیا اور ظالم عنقریب
جان لیں گے کہ کون سی جگہ لوٹ کر جاتے ہیں
NEXT SURAH NAML
27:1
طسٓ
تِلْكَ ءَايَٰتُ ٱلْقُرْءَانِ وَكِتَابٍ مُّبِينٍ
ٰطٰسٓ۔ یہ قرآن اور روشن کتاب کی آیتیں ہیں
27:2
هُدًى
وَبُشْرَىٰ لِلْمُؤْمِنِينَ
مومنوں کے لئے ہدایت اور بشارت
27:3
ٱلَّذِينَ
يُقِيمُونَ ٱلصَّلَوٰةَ وَيُؤْتُونَ ٱلزَّكَوٰةَ وَهُم بِٱلْءَاخِرَةِ هُمْ
يُوقِنُونَ
وہ جو نماز پڑھتے اور زکوٰة دیتے اور آخرت کا
یقین رکھتے ہیں
27:4
إِنَّ
ٱلَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ بِٱلْءَاخِرَةِ زَيَّنَّا لَهُمْ أَعْمَٰلَهُمْ فَهُمْ
يَعْمَهُونَ
جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ہیں ہم نے ان
کے اعمال ان کے لئے آرستہ کردیئے ہیں تو وہ سرگرداں ہو رہے ہیں
27:5
أُو۟لَٰٓئِكَ
ٱلَّذِينَ لَهُمْ سُوٓءُ ٱلْعَذَابِ وَهُمْ فِى ٱلْءَاخِرَةِ هُمُ ٱلْأَخْسَرُونَ
یہی لوگ ہیں جن کے لئے بڑا عذاب ہے اور وہ آخرت
میں بھی وہ بہت نقصان اٹھانے والے ہیں
27:6
وَإِنَّكَ
لَتُلَقَّى ٱلْقُرْءَانَ مِن لَّدُنْ حَكِيمٍ عَلِيمٍ
اور تم کو قرآن (خدائے) حکیم وعلیم کی طرف سے
عطا کیا جاتا ہے
27:7
إِذْ
قَالَ مُوسَىٰ لِأَهْلِهِۦٓ إِنِّىٓ ءَانَسْتُ نَارًا سَـَٔاتِيكُم مِّنْهَا
بِخَبَرٍ أَوْ ءَاتِيكُم بِشِهَابٍ قَبَسٍ لَّعَلَّكُمْ تَصْطَلُونَ
جب موسیٰ نے اپنے گھر والوں سے کہا کہ میں نے آگ
دیکھی ہے، میں وہاں سے (رستے) کا پتہ لاتا ہوں یا سلگتا ہوا انگارہ تمہارے
پاس لاتا ہوں تاکہ تم تاپو
27:8
فَلَمَّا
جَآءَهَا نُودِىَ أَنۢ بُورِكَ مَن فِى ٱلنَّارِ وَمَنْ حَوْلَهَا وَسُبْحَٰنَ
ٱللَّهِ رَبِّ ٱلْعَٰلَمِينَ
جب موسیٰ اس کے پاس آئے تو ندا آئی کہ وہ جو آگ
میں (تجلّی دکھاتا) ہے بابرکت ہے۔ اور جو آگ کے اردگرد ہیں اور خدا جو تمام عالم
کا پروردگار ہے پاک ہے
27:9
يَٰمُوسَىٰٓ
إِنَّهُۥٓ أَنَا ٱللَّهُ ٱلْعَزِيزُ ٱلْحَكِيمُ
اے موسیٰ میں ہی خدائے غالب ودانا ہوں
27:10
وَأَلْقِ
عَصَاكَ فَلَمَّا رَءَاهَا تَهْتَزُّ كَأَنَّهَا جَآنٌّ وَلَّىٰ مُدْبِرًا وَلَمْ
يُعَقِّبْ يَٰمُوسَىٰ لَا تَخَفْ إِنِّى لَا يَخَافُ لَدَىَّ ٱلْمُرْسَلُونَ
اور اپنی لاٹھی ڈال دو۔ جب اُسے دیکھا تو (اس
طرح) ہل رہی تھی گویا سانپ ہے تو پیٹھ پھیر کر بھاگے اور پیچھے مڑ کر نہ دیکھا
(حکم ہوا کہ) موسیٰ ڈرو مت۔ ہمارے پاس پیغمبر ڈرا نہیں کرتے
27:11
إِلَّا
مَن ظَلَمَ ثُمَّ بَدَّلَ حُسْنًۢا بَعْدَ سُوٓءٍ فَإِنِّى غَفُورٌ رَّحِيمٌ
ہاں جس نے ظلم کیا پھر برائی کے بعد اسے نیکی سے
بدل دیا تو میں بخشنے والا مہربان ہوں
27:12
وَأَدْخِلْ
يَدَكَ فِى جَيْبِكَ تَخْرُجْ بَيْضَآءَ مِنْ غَيْرِ سُوٓءٍ فِى تِسْعِ ءَايَٰتٍ
إِلَىٰ فِرْعَوْنَ وَقَوْمِهِۦٓ إِنَّهُمْ كَانُوا۟ قَوْمًا فَٰسِقِينَ
اور اپنا ہاتھ اپنے گریبان میں ڈالو سفید نکلے
گا۔ (ان دو معجزوں کے ساتھ جو) نو معجزوں میں (داخل ہیں) فرعون اور اس کی قوم کے
پاس جاؤ کہ وہ بےحکم لوگ ہیں
27:13
فَلَمَّا
جَآءَتْهُمْ ءَايَٰتُنَا مُبْصِرَةً قَالُوا۟ هَٰذَا سِحْرٌ مُّبِينٌ
جب ان کے پاس ہماری روشن نشانیاں پہنچیں، کہنے
لگے یہ صریح جادو ہے
27:14
وَجَحَدُوا۟
بِهَا وَٱسْتَيْقَنَتْهَآ أَنفُسُهُمْ ظُلْمًا وَعُلُوًّا فَٱنظُرْ كَيْفَ كَانَ
عَٰقِبَةُ ٱلْمُفْسِدِينَ
اور بےانصافی اور غرور سے ان سے انکار کیا لیکن
ان کے دل ان کو مان چکے تھے۔ سو دیکھ لو فساد کرنے والوں کا انجام کیسا ہوا
27:15
وَلَقَدْ
ءَاتَيْنَا دَاوُۥدَ وَسُلَيْمَٰنَ عِلْمًا وَقَالَا ٱلْحَمْدُ لِلَّهِ ٱلَّذِى
فَضَّلَنَا عَلَىٰ كَثِيرٍ مِّنْ عِبَادِهِ ٱلْمُؤْمِنِينَ
اور ہم نے داؤد اور سلیمان کو علم بخشا اور
انہوں نے کہا کہ خدا کا شکر ہے جس نے ہمیں بہت سے مومن بندوں پر فضلیت دی
27:16
وَوَرِثَ
سُلَيْمَٰنُ دَاوُۥدَ وَقَالَ يَٰٓأَيُّهَا ٱلنَّاسُ عُلِّمْنَا مَنطِقَ ٱلطَّيْرِ
وَأُوتِينَا مِن كُلِّ شَىْءٍ إِنَّ هَٰذَا لَهُوَ ٱلْفَضْلُ ٱلْمُبِينُ
اور سلیمان اور داؤد کے قائم مقام ہوئے۔ اور
کہنے لگے کہ لوگو! ہمیں (خدا کی طرف سے) جانوروں کی بولی سکھائی گئی ہے اور ہر چیز
عنایت فرمائی گئی ہے۔ بےشک یہ (اُس کا) صریح فضل ہے
27:17
وَحُشِرَ
لِسُلَيْمَٰنَ جُنُودُهُۥ مِنَ ٱلْجِنِّ وَٱلْإِنسِ وَٱلطَّيْرِ فَهُمْ يُوزَعُونَ
اور سلیمان کے لئے جنوں اور انسانوں اور پرندوں
کے لشکر جمع کئے گئے اور قسم وار کئے جاتے تھے
27:18
حَتَّىٰٓ
إِذَآ أَتَوْا۟ عَلَىٰ وَادِ ٱلنَّمْلِ قَالَتْ نَمْلَةٌ يَٰٓأَيُّهَا ٱلنَّمْلُ
ٱدْخُلُوا۟ مَسَٰكِنَكُمْ لَا يَحْطِمَنَّكُمْ سُلَيْمَٰنُ وَجُنُودُهُۥ وَهُمْ
لَا يَشْعُرُونَ
یہاں تک کہ جب چیونٹیوں کے میدان میں پہنچے تو
ایک چیونٹی نے کہا کہ چیونٹیوں اپنے اپنے بلوں میں داخل ہو جاؤ ایسا نہ ہو کہ
سلیمان اور اس کے لشکر تم کو کچل ڈالیں اور ان کو خبر بھی نہ ہو
27:19
فَتَبَسَّمَ
ضَاحِكًا مِّن قَوْلِهَا وَقَالَ رَبِّ أَوْزِعْنِىٓ أَنْ أَشْكُرَ نِعْمَتَكَ
ٱلَّتِىٓ أَنْعَمْتَ عَلَىَّ وَعَلَىٰ وَٰلِدَىَّ وَأَنْ أَعْمَلَ صَٰلِحًا
تَرْضَىٰهُ وَأَدْخِلْنِى بِرَحْمَتِكَ فِى عِبَادِكَ ٱلصَّٰلِحِينَ
تو وہ اس کی بات سن کر ہنس پڑے اور کہنے لگے کہ
اے پروردگار! مجھے توفیق عطا فرما کہ جو احسان تونے مجھ پر اور میرے ماں باپ پر
کئے ہیں ان کا شکر کروں اور ایسے نیک کام کروں کہ تو ان سے خوش ہوجائے اور مجھے
اپنی رحمت سے اپنے نیک بندوں میں داخل فرما
27:20
وَتَفَقَّدَ
ٱلطَّيْرَ فَقَالَ مَا لِىَ لَآ أَرَى ٱلْهُدْهُدَ أَمْ كَانَ مِنَ
ٱلْغَآئِبِينَ
انہوں نے جانوروں کا جائزہ لیا تو کہنے لگے کیا
سبب ہے کہ ہُدہُد نظر نہیں آتا۔ کیا کہیں غائب ہوگیا ہے؟
27:21
لَأُعَذِّبَنَّهُۥ
عَذَابًا شَدِيدًا أَوْ لَأَا۟ذْبَحَنَّهُۥٓ أَوْ لَيَأْتِيَنِّى بِسُلْطَٰنٍ
مُّبِينٍ
میں اسے سخت سزا دوں گا یا ذبح کر ڈالوں گا یا
میرے سامنے (اپنی بےقصوری کی) دلیل صریح پیش کرے
27:22
فَمَكَثَ
غَيْرَ بَعِيدٍ فَقَالَ أَحَطتُ بِمَا لَمْ تُحِطْ بِهِۦ وَجِئْتُكَ مِن سَبَإٍۭ
بِنَبَإٍ يَقِينٍ
ابھی تھوڑی ہی دیر ہوئی تھی کہ ہُدہُد آ موجود
ہوا اور کہنے لگا کہ مجھے ایک ایسی چیز معلوم ہوئی ہے جس کی آپ کو خبر نہیں اور
میں آپ کے پاس (شہر) سبا سے ایک سچی خبر لے کر آیا ہوں
27:23
إِنِّى
وَجَدتُّ ٱمْرَأَةً تَمْلِكُهُمْ وَأُوتِيَتْ مِن كُلِّ شَىْءٍ وَلَهَا عَرْشٌ
عَظِيمٌ
میں نے ایک عورت دیکھی کہ ان لوگوں پر بادشاہت
کرتی ہے اور ہر چیز اسے میسر ہے اور اس کا ایک بڑا تخت ہے
27:24
وَجَدتُّهَا
وَقَوْمَهَا يَسْجُدُونَ لِلشَّمْسِ مِن دُونِ ٱللَّهِ وَزَيَّنَ لَهُمُ
ٱلشَّيْطَٰنُ أَعْمَٰلَهُمْ فَصَدَّهُمْ عَنِ ٱلسَّبِيلِ فَهُمْ لَا يَهْتَدُونَ
میں نے دیکھا کہ وہ اور اس کی قوم خدا کو چھوڑ
کر آفتاب کو سجدہ کرتے ہیں اور شیطان نے ان کے اعمال انہیں آراستہ کر دکھائے ہیں
اور ان کو رستے سے روک رکھا ہے پس وہ رستے پر نہیں آئے
27:25
أَلَّا
يَسْجُدُوا۟ لِلَّهِ ٱلَّذِى يُخْرِجُ ٱلْخَبْءَ فِى ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ
وَيَعْلَمُ مَا تُخْفُونَ وَمَا تُعْلِنُونَ
(اور نہیں سمجھتے) کہ خدا کو آسمانوں اور زمین
میں چھپی چیزوں کو ظاہر کردیتا اور تمہارے پوشیدہ اور ظاہر اعمال کو جانتا ہے کیوں
سجدہ نہ کریں
27:26
ٱللَّهُ
لَآ إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ رَبُّ ٱلْعَرْشِ ٱلْعَظِيمِ
خدا کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں وہی عرش
عظیم کا مالک ہے
27:27
قَالَ
سَنَنظُرُ أَصَدَقْتَ أَمْ كُنتَ مِنَ ٱلْكَٰذِبِينَ
سلیمان نے کہا (اچھا) ہم دیکھیں گے، تونے سچ کہا
ہے یا تو جھوٹا ہے
27:28
ٱذْهَب
بِّكِتَٰبِى هَٰذَا فَأَلْقِهْ إِلَيْهِمْ ثُمَّ تَوَلَّ عَنْهُمْ فَٱنظُرْ مَاذَا
يَرْجِعُونَ
یہ میرا خط لے جا اور اسے ان کی طرف ڈال دے پھر
ان کے پاس سے پھر آ اور دیکھ کہ وہ کیا جواب دیتے ہیں
27:29
قَالَتْ
يَٰٓأَيُّهَا ٱلْمَلَؤُا۟ إِنِّىٓ أُلْقِىَ إِلَىَّ كِتَٰبٌ كَرِيمٌ
ملکہ نے کہا کہ دربار والو! میری طرف ایک نامہ
گرامی ڈالا گیا ہے
27:30
إِنَّهُۥ
مِن سُلَيْمَٰنَ وَإِنَّهُۥ بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
وہ سلیمان کی طرف سے ہے اور مضمون یہ ہے کہ شروع
خدا کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
27:31
أَلَّا
تَعْلُوا۟ عَلَىَّ وَأْتُونِى مُسْلِمِينَ
(بعد اس کے یہ) کہ مجھے سرکشی نہ کرو اور مطیع
ومنقاد ہو کر میرے پاس چلے آؤ
27:32
قَالَتْ
يَٰٓأَيُّهَا ٱلْمَلَؤُا۟ أَفْتُونِى فِىٓ أَمْرِى مَا كُنتُ قَاطِعَةً أَمْرًا
حَتَّىٰ تَشْهَدُونِ
(خط سنا کر) وہ کہنے لگی کہ اے اہل دربار میرے
اس معاملے میں مجھے مشورہ دو، جب تک تم حاضر نہ ہو (اور صلاح نہ دو) میں کسی کام
کو فیصل کرنے والی نہیں
27:33
قَالُوا۟
نَحْنُ أُو۟لُوا۟ قُوَّةٍ وَأُو۟لُوا۟ بَأْسٍ شَدِيدٍ وَٱلْأَمْرُ إِلَيْكِ
فَٱنظُرِى مَاذَا تَأْمُرِينَ
وہ بولے کہ ہم بڑے زورآور اور سخت جنگجو ہیں اور
حکم آپ کے اختیار ہے تو جو حکم دیجیئے گا (اس کے مآل پر) نظر کرلیجیئے گا
27:34
قَالَتْ
إِنَّ ٱلْمُلُوكَ إِذَا دَخَلُوا۟ قَرْيَةً أَفْسَدُوهَا وَجَعَلُوٓا۟ أَعِزَّةَ
أَهْلِهَآ أَذِلَّةً وَكَذَٰلِكَ يَفْعَلُونَ
اس نے کہا کہ بادشاہ جب کسی شہر میں داخل ہوتے
ہیں تو اس کو تباہ کر دیتے ہیں اور وہاں کے عزت والوں کو ذلیل کر دیا کرتے ہیں اور
اسی طرح یہ بھی کریں گے
27:35
وَإِنِّى
مُرْسِلَةٌ إِلَيْهِم بِهَدِيَّةٍ فَنَاظِرَةٌۢ بِمَ يَرْجِعُ ٱلْمُرْسَلُونَ
اور میں ان کی طرف کچھ تحفہ بھیجتی ہوں اور
دیکھتی ہوں کہ قاصد کیا جواب لاتے ہیں
27:36
فَلَمَّا
جَآءَ سُلَيْمَٰنَ قَالَ أَتُمِدُّونَنِ بِمَالٍ فَمَآ ءَاتَىٰنِۦَ ٱللَّهُ
خَيْرٌ مِّمَّآ ءَاتَىٰكُم بَلْ أَنتُم بِهَدِيَّتِكُمْ تَفْرَحُونَ
جب (قاصد) سلیمان کے پاس پہنچا تو سلیمان نے کہا
کیا تم مجھے مال سے مدد دینا چاہتے ہو، جو کچھ خدا نے مجھے عطا فرمایا ہے وہ اس سے
بہتر ہے جو تمہیں دیا ہے حقیقت یہ ہے کہ تم ہی اپنے تحفے سے خوش ہوتے ہوگے
27:37
ٱرْجِعْ
إِلَيْهِمْ فَلَنَأْتِيَنَّهُم بِجُنُودٍ لَّا قِبَلَ لَهُم بِهَا
وَلَنُخْرِجَنَّهُم مِّنْهَآ أَذِلَّةً وَهُمْ صَٰغِرُونَ
ان کے پاس واپس جاؤ ہم ان پر ایسے لشکر سے حملہ
کریں گے جس کے مقابلے کی ان میں طاقت نہ ہوگی اور ان کو وہاں سے بےعزت کرکے نکال
دیں گے اور وہ ذلیل ہوں گے
27:38
قَالَ
يَٰٓأَيُّهَا ٱلْمَلَؤُا۟ أَيُّكُمْ يَأْتِينِى بِعَرْشِهَا قَبْلَ أَن يَأْتُونِى
مُسْلِمِينَ
سلیمان نے کہا کہ اے دربار والو! کوئی تم میں
ایسا ہے کہ قبل اس کے کہ وہ لوگ فرمانبردار ہو کر ہمارے پاس آئیں ملکہ کا تخت میرے
پاس لے آئے
27:39
قَالَ
عِفْرِيتٌ مِّنَ ٱلْجِنِّ أَنَا۠ ءَاتِيكَ بِهِۦ قَبْلَ أَن تَقُومَ مِن
مَّقَامِكَ وَإِنِّى عَلَيْهِ لَقَوِىٌّ أَمِينٌ
جنات میں سے ایک قوی ہیکل جن نے کہا کہ قبل اس
کے کہ آپ اپنی جگہ سے اٹھیں میں اس کو آپ کے پاس لاحاضر کرتا ہوں اور میں اس (کے
اٹھانے کی) طاقت رکھتا ہوں (اور) امانت دار ہوں
27:40
قَالَ
ٱلَّذِى عِندَهُۥ عِلْمٌ مِّنَ ٱلْكِتَٰبِ أَنَا۠ ءَاتِيكَ بِهِۦ قَبْلَ أَن
يَرْتَدَّ إِلَيْكَ طَرْفُكَ فَلَمَّا رَءَاهُ مُسْتَقِرًّا عِندَهُۥ قَالَ هَٰذَا
مِن فَضْلِ رَبِّى لِيَبْلُوَنِىٓ ءَأَشْكُرُ أَمْ أَكْفُرُ وَمَن شَكَرَ
فَإِنَّمَا يَشْكُرُ لِنَفْسِهِۦ وَمَن كَفَرَ فَإِنَّ رَبِّى غَنِىٌّ كَرِيمٌ
ایک شخص جس کو کتاب الہیٰ کا علم تھا کہنے لگا
کہ میں آپ کی آنکھ کے جھپکنے سے پہلے پہلے اسے آپ کے پاس حاضر کئے دیتا ہوں۔ جب
سلیمان نے تخت کو اپنے پاس رکھا ہوا دیکھا تو کہا کہ یہ میرے پروردگار کا فضل ہے
تاکہ مجھے آزمائے کہ میں شکر کرتا ہوں یا کفران نعمت کرتا ہوں اور جو شکر کرتا ہے
تو اپنے ہی فائدے کے لئے شکر کرتا ہے اور جو ناشکری کرتا ہے تو میرا پروردگار
بےپروا (اور) کرم کرنے والا ہے
27:41
قَالَ
نَكِّرُوا۟ لَهَا عَرْشَهَا نَنظُرْ أَتَهْتَدِىٓ أَمْ تَكُونُ مِنَ ٱلَّذِينَ لَا
يَهْتَدُونَ
سلیمان نے کہا کہ ملکہ کے (امتحان عقل کے) لئے
اس کے تخت کی صورت بدل دو۔ دیکھیں کہ وہ سوجھ رکھتی ہے یا ان لوگوں میں ہے جو سوجھ
نہیں رکھتے
27:42
فَلَمَّا
جَآءَتْ قِيلَ أَهَٰكَذَا عَرْشُكِ قَالَتْ كَأَنَّهُۥ هُوَ وَأُوتِينَا
ٱلْعِلْمَ مِن قَبْلِهَا وَكُنَّا مُسْلِمِينَ
جب وہ آ پہنچی تو پوچھا گیا کہ کیا آپ کا تخت بھی
اسی طرح کا ہے؟ اس نے کہا کہ یہ تو گویا ہو بہو وہی ہے اور ہم کو اس سے پہلے ہی
(سلیمان کی عظمت شان) کا علم ہوگیا تھا اور ہم فرمانبردار ہیں
27:43
وَصَدَّهَا
مَا كَانَت تَّعْبُدُ مِن دُونِ ٱللَّهِ إِنَّهَا كَانَتْ مِن قَوْمٍ كَٰفِرِينَ
اور وہ جو خدا کے سوا (اور کی) پرستش کرتی تھی،
سلیمان نے اس کو اس سے منع کیا (اس سے پہلے تو) وہ کافروں میں سے تھی
27:44
قِيلَ
لَهَا ٱدْخُلِى ٱلصَّرْحَ فَلَمَّا رَأَتْهُ حَسِبَتْهُ لُجَّةً وَكَشَفَتْ عَن
سَاقَيْهَا قَالَ إِنَّهُۥ صَرْحٌ مُّمَرَّدٌ مِّن قَوَارِيرَ قَالَتْ رَبِّ
إِنِّى ظَلَمْتُ نَفْسِى وَأَسْلَمْتُ مَعَ سُلَيْمَٰنَ لِلَّهِ رَبِّ
ٱلْعَٰلَمِينَ
(پھر) اس سے کہا گیا کہ محل میں چلیے، جب اس نے
اس (کے فرش) کو دیکھا تو اسے پانی کا حوض سمجھا اور (کپڑا اٹھا کر) اپنی پنڈلیاں
کھول دیں۔ سلیمان نے کہا یہ ایسا محل ہے جس میں (نیچے بھی) شیشے جڑے ہوئے ہیں۔ وہ
بول اٹھی کہ پروردگار میں اپنے آپ پر ظلم کرتی رہی تھی اور (اب) میں سلیمان کے
ہاتھ پر خدائے رب العالمین پر ایمان لاتی ہوں
27:45
وَلَقَدْ
أَرْسَلْنَآ إِلَىٰ ثَمُودَ أَخَاهُمْ صَٰلِحًا أَنِ ٱعْبُدُوا۟ ٱللَّهَ فَإِذَا
هُمْ فَرِيقَانِ يَخْتَصِمُونَ
اور ہم نے ثمود کی طرف اس کے بھائی صالح کو
بھیجا کہ خدا کی عبادت کرو تو وہ دو فریق ہو کر آپس میں جھگڑنے لگے
27:46
قَالَ
يَٰقَوْمِ لِمَ تَسْتَعْجِلُونَ بِٱلسَّيِّئَةِ قَبْلَ ٱلْحَسَنَةِ لَوْلَا
تَسْتَغْفِرُونَ ٱللَّهَ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ
صالح نے کہا کہ بھائیو تم بھلائی سے پہلے برائی
کے لئے کیوں جلدی کرتے ہو (اور) خدا سے بخشش کیوں نہیں مانگتے تاکہ تم پر رحم کیا
جائے
27:47
قَالُوا۟
ٱطَّيَّرْنَا بِكَ وَبِمَن مَّعَكَ قَالَ طَٰٓئِرُكُمْ عِندَ ٱللَّهِ بَلْ أَنتُمْ
قَوْمٌ تُفْتَنُونَ
وہ کہنے لگے کہ تم اور تمہارے ساتھی ہمارے لئے
شگون بد ہے۔ صالح نے کہا کہ تمہاری بدشگونی خدا کی طرف سے ہے بلکہ تم ایسے لوگ ہو
جن کی آزمائش کی جاتی ہے
27:48
وَكَانَ
فِى ٱلْمَدِينَةِ تِسْعَةُ رَهْطٍ يُفْسِدُونَ فِى ٱلْأَرْضِ وَلَا يُصْلِحُونَ
اور شہر میں نو شخص تھے جو ملک میں فساد کیا
کرتے تھے اور اصلاح سے کام نہیں لیتے تھے
27:49
قَالُوا۟
تَقَاسَمُوا۟ بِٱللَّهِ لَنُبَيِّتَنَّهُۥ وَأَهْلَهُۥ ثُمَّ لَنَقُولَنَّ
لِوَلِيِّهِۦ مَا شَهِدْنَا مَهْلِكَ أَهْلِهِۦ وَإِنَّا لَصَٰدِقُونَ
کہنے لگے کہ خدا کی قسم کھاؤ کہ ہم رات کو اس پر
اور اس کے گھر والوں پر شب خون ماریں گے پھر اس کے وارث سے کہہ دیں گے کہ ہم تو
صالح کے گھر والوں کے موقع ہلاکت پر گئے ہی نہیں اور ہم سچ کہتے ہیں
27:50
وَمَكَرُوا۟
مَكْرًا وَمَكَرْنَا مَكْرًا وَهُمْ لَا يَشْعُرُونَ
اور وہ ایک چال چلے اور ان کو کچھ خبر نہ ہوئی
27:51
فَٱنظُرْ
كَيْفَ كَانَ عَٰقِبَةُ مَكْرِهِمْ أَنَّا دَمَّرْنَٰهُمْ وَقَوْمَهُمْ أَجْمَعِينَ
تو دیکھ لو ان کی چال کا کیسا انجام ہوا۔ ہم نے
ان کو اور ان کی قوم سب کو ہلاک کر ڈالا
27:52
فَتِلْكَ
بُيُوتُهُمْ خَاوِيَةًۢ بِمَا ظَلَمُوٓا۟ إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَءَايَةً لِّقَوْمٍ
يَعْلَمُونَ
اب یہ ان کے گھر ان کے ظلم کے سبب خالی پڑے ہیں۔
جو لوگ دانش رکھتے ہیں، ان کے لئے اس میں نشانی ہے
27:53
وَأَنجَيْنَا
ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَكَانُوا۟ يَتَّقُونَ
اور جو لوگ ایمان لائے اور ڈرتے تھے ان کو ہم نے
نجات دی
27:54
وَلُوطًا
إِذْ قَالَ لِقَوْمِهِۦٓ أَتَأْتُونَ ٱلْفَٰحِشَةَ وَأَنتُمْ تُبْصِرُونَ
اور لوط کو (یاد کرو) جب انہوں نے اپنی قوم سے
کہا کہ تم بےحیائی (کے کام) کیوں کرتے ہو اور تم دیکھتے ہو
27:55
أَئِنَّكُمْ
لَتَأْتُونَ ٱلرِّجَالَ شَهْوَةً مِّن دُونِ ٱلنِّسَآءِ بَلْ أَنتُمْ قَوْمٌ
تَجْهَلُونَ
کیا تم عورتوں کو چھوڑ کر (لذت حاصل کرنے) کے
لئے مردوں کی طرف مائل ہوتے ہو۔ حقیقت یہ ہے کہ تم احمق لوگ ہو
27:56
فَمَا
كَانَ جَوَابَ قَوْمِهِۦٓ إِلَّآ أَن قَالُوٓا۟ أَخْرِجُوٓا۟ ءَالَ لُوطٍ مِّن
قَرْيَتِكُمْ إِنَّهُمْ أُنَاسٌ يَتَطَهَّرُونَ
تو ان کی قوم کے لوگ (بولے تو) یہ بولے اور اس
کے سوا ان کا کچھ جواب نہ تھا کہ لوط کے گھر والوں کو اپنے شہر سے نکال دو۔ یہ لوگ
پاک رہنا چاہتے ہیں
27:57
فَأَنجَيْنَٰهُ
وَأَهْلَهُۥٓ إِلَّا ٱمْرَأَتَهُۥ قَدَّرْنَٰهَا مِنَ ٱلْغَٰبِرِينَ
تو ہم نے ان کو اور ان کے گھر والوں کو نجات دی۔
مگر ان کی بیوی کہ اس کی نسبت ہم نے مقرر کر رکھا ہے (کہ وہ پیچھے رہنے والوں میں
ہوگی)
27:58
وَأَمْطَرْنَا
عَلَيْهِم مَّطَرًا فَسَآءَ مَطَرُ ٱلْمُنذَرِينَ
اور ہم نے ان پر مینھہ برسایا سو (جو) مینھہ ان
لوگوں پر برسا جن کو متنبہ کردیا گیا تھا، برا تھا
27:59
قُلِ
ٱلْحَمْدُ لِلَّهِ وَسَلَٰمٌ عَلَىٰ عِبَادِهِ ٱلَّذِينَ ٱصْطَفَىٰٓ ءَآللَّهُ
خَيْرٌ أَمَّا يُشْرِكُونَ
کہہ دو کہ سب تعریف خدا ہی کو سزاوار ہے اور اس
کے بندوں پر سلام ہے جن کو اس نے منتخب فرمایا۔ بھلا خدا بہتر ہے یا وہ جن کو یہ
(اس کا شریک) ٹھہراتے ہیں
0 Comments